Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

صِفَاتُ الزَّوْجِ الْاَمْثَلِ مثالی شوہر کی خوبیاں مسئلہ نمبر36 بیوی سے حسن سلوک کرنے والا مرد بہترین شوہر ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((خَیْرُکُمْ ، خَیْرُکُمْ لِاَہْلِہٖ وَ اَنَا خَیْرُکُمْ لِاَہْلِیْ ، وَاِذَا مَاتَ صَاحِبُکُمْ فَدَعَوْہُ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1](صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’ ’تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل وعیال کے لئے اچھا ہو اور مَیں تم سب میں سے اپنے اہل و عیال کے لئے اچھا ہوں ۔جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کی بری باتیں کرنا چھوڑ دو۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((خَیْرُکُمْ ، خَیْرُکُمْ لِلنِّسَائِ)) رَوَاہُ الْحَاکِمُ[2](صحیح) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی عورتوں کے لئے اچھا ہے۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر37:بیوی کو نہ مارنے والا شخص بہترین شوہر ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : مَا ضَرَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم خَادِمًا وَ لاَ اِمْرَأَۃً قَطُّ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[3] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خادم یا عورت کو کبھی نہیں مارا۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیاہے۔
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter