Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

اَلنِّیَّــــــــــۃُ نیت کے مسائل مسئلہ نمبر 1 اعمال کا دارومدارنیت پر ہے۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ وَاِنَّمَا لِکُلِّ امْرِیٍٔ مَا نَوَی فَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہُ اِلَی الدُّنْیَا یُصِیْبُہَا اَوْاِلیَ امْرَاَۃٍ یَنْکِحُہَا فَہِجْرَتُہُ اِلَی مَا ہَاجَرَ اِلَیْہِ ۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ہر شخص کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی،لہٰذا جس نے دنیا حاصل کرنے کی نیت سے ہجرت کی(اسے دنیا ملے گی)یا جس نے عورت حاصل کرنے کی نیت سے ہجرت کی(اسے عورت ہی ملے گی)پس مہاجر کی ہجرت اسی چیز کے لئے سمجھی جائے گی جس غرض کے لئے اس نے ہجرت کی ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 2 :کنائی الفاظ ، جن میں طلاق کی نیت ہو، ادا کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے ورنہ نہیں۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ ابْنَۃَ الْجَوْنِ لَمَّا اُدْخِلَتْ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ دَنَا مِنْہَا قَالَتْ : اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْکَ ، فَقَالَ لَہَا : ((لَقَدْ عُذْتِ بِعَظِیْمٍ إِلْحَقِیْ بِأَہْلِکِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جون کی بیٹی (اسماء جب نکاح کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (صحبت کرنے کے لئے) اس کے قریب ہوئے توکہنے لگی ’’میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ کی پناہ چاہتی ہوں ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تو نے عظیم ذات کی پناہ مانگی ہے ، لہٰذا اپنے گھر والوں
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter