Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کرکے عورت کو عزت اورعظمت کس نے بخشی؟ عورت کو عفت مآب زندگی بسر کرنے پر جنت کی ضمانت کس نے دی؟ عورت کی عزت اور آبرو سے کھیلنے والے مجرموں کو سنگسار کرنے کا قانون کس نے نافذ کیا؟ عورت کو بحیثیت ماں کے، مرد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ حسن سلوک کا مستحق کس نے قرار دیا؟ عورت کے بڑھاپے کو باعزت اور پُروقار تحفظ کس نے عطا فرمایا؟ ہم پوری بصیرت اور فہم و شعور سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ…! تاریخ انسانی میں پیغمبر اسلام ، محسن انسانیت محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ پہلے اورآخری شخص ہیں ، جنہوں نے کائنات کی مظلوم ترین اور حقیر ترین مخلوق …عورت… کو بے رحم ، ظالم اور جابر جنسی درندوں کے چنگل سے نکال کر دنیائے انسانیت سے متعارف کرایا، عورت کے حقوق متعین کئے اور ان کا تحفظ فرمایا، اسے معاشرے میں بڑی عزت اور وقار کے ساتھ ایک قابل احترام مقام سے نوازا۔ حق بات یہ ہے کہ …! عورت تاقیامت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کے بارگراں سے سبکدوش ہونا چاہے بھی تو نہیں ہوسکتی۔ {وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجمَعِیْنَ }
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter