قربانی کے جانوروں کی اون اور ہڈی وغیرہ سے صحیح استفادہ شروع ہو گیا اور گوشت سے عرقیات اور ماء اللحم کشید کیا جانے لگا تو بعید نہیں کہ کھڑے جانور کی نسبت اس کی قربانی کی افادیت و مالیت مزید بڑھ جائے۔اس طرح عام ملکوں میں کی جانے والی اور منٰی میں حجاج کی قربانیوں کے تمام فوائد کو پیش نظر رکھا جائے تو قربانی نہ کرنے بلکہ اس کی قیمت صدقہ کردینے کی تجویز میں قطعاً کوئی معقولیت باقی نہیں رہ جاتی بلکہ وہ سنت سے صریح بغاوت ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ قربانی یا کسی بھی دوسری عبادت کو معاشی و مادی نقطہ نظر سے جانچنا ہی غلط ہے۔اللہ تعالی قربانی کی مشروعیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کرنے والوں کو راہ ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین