د: ایک دوسری روایت میں ہے:
ایک دوسرے شخص نے عرض کیا:
’’طُفْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ۔‘‘
’’میں نے قربانی سے پہلے طواف (افاضہ) کیا ہے۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’إِذْبَحْ وَلَا حَرَجَ۔‘‘[1]
’’قربانی کرو اور کوئی حرج نہیں۔‘‘
ہ: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،
’’بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قربانی، سر مونڈنے اور رمی (کی ترتیب) میں تقدیم و تاخیر کے متعلق سوال کیا گیا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی حرج نہیں۔‘‘[2]
اور حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے:
’’فَمَا سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنْ شَيْئٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ: ’’اِفْعَلْ، وَلَا حَرَجَ۔‘‘[3]
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (ترتیب میں) جس چیز کو بھی آگے پیچھے کرنے
|