الْوُقُوْفَ۔‘‘’’اگر آج سنت کو پانا چاہتے ہو، تو خطبہ مختصر پڑھو اور وقوف میں جلدی کرو۔‘‘ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’صَدَقَ۔‘‘[1]’’اس نے درست بیان کیا ہے۔‘‘امام بخاری نے اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:[بَابُ قِصَرِ الْخُطْبَۃِ بِعَرَفَۃَ][2][عرفات میں خطبہ مختصر دینے کے متعلق باب]۶: عرفات میں ظہر و عصر کو جمع و قصر کرنا:حج کی سہولتوں میں سے ایک یہ ہے، کہ عرفات میں ظہر اور عصر دونوں نمازیں ظہر کے وقت میں قصر [3] کرکے پڑھی جاتی ہیں۔ اس بارے میں دو حدیثیں ملاحظہ فرمائیے:۱: امام مسلم کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حجۃ الوداع کے متعلق روایت کردہ حدیث میں ہے:’’فَأَتَی بَطْنَ الْوَادِي، فَخَطَبَ النَّاسَ…ثُمَّ أَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ، فَصَلَّی الظُّہْرَ، ثُمَّ أَقَامَ، فَصَلَّی الْعَصْرَ، وَلَمْ یُصَلِّ بَیْنَہُمَا