کرنے والے حضرات و خواتین کے لیے عظیم آسانی ہے۔۴: غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں مارنا:حج کی آسانیوں میں سے ایک غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں مارنے کا جواز ہے۔ توفیقِ الٰہی سے ذیل میں اس سلسلے میں تین روایات پیش کی جارہی ہیں:ا: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’قربانی کے دن منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا جاتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ’’کچھ مضایقہ نہیں۔‘‘ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:’’حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ۔‘‘’’میں نے ذبح کرنے سے پیشتر سر مونڈلیا ہے۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اِذْبَحْ وَلَا حَرَجَ۔‘‘’’ذبح کرو اور (جو کچھ کرچکے ہو، اس میں) کچھ مضائقہ نہیں۔‘‘اور اس نے عرض کیا:’’رَمَیْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَیْتُ۔‘‘’’میں نے شام کے بعد کنکریاں ماریں۔‘‘تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’لَا حَرَجَ۔‘‘[1]