- ہ -احرام سے متعلّقہ آسانیاں۱۔ میقات سے پہلے احرام پہننا:حج و عمرہ کی ایک آسانی یہ ہے ، کہ میقات سے پہلے احرام پہننا درست ہے، البتہ احرام کی نیت میقات سے ہی ہو گی۔ درجِ ذیل حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے:امام بخاری نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:’’اِنْطَلَقَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنَ الْمَدِینَۃِ بَعْدَ مَا تَرَجَّلَ ، وَادَّہَنَ، وَلَبِسَ إِزَارَہُ وَرِدَائَ ہُ ، ہُوَ وَأَصْحَابُہُ ۔فَأَصْبَحَ بِذِي الْحُلَیْفَۃِ، رَکِبَ رَاحِلَتَہُ حَتَّی اسْتَوَی عَلَی الْبَیْدَائِ ، أَہَلَّ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ۔‘‘ [1][نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کنگھی کرنے ، تیل لگانے اور ازار اور رداء [2]پہننے کے بعد اپنے صحابہ کے ہمراہ مدینہ (طیبہ) سے روانہ ہوئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ذو الحلیفہ میں صبح کی۔[3]