- ا -
فرضیت حج سے متعلّقہ آسانیاں۱۔استطاعت کے بغیر حج کا فرض نہ ہونا:اللہ تعالیٰ نے صرف انہی لوگوں پر حج فرض کیا ہے ، جو استطاعت رکھتے ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:{وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا} [1][اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں پر یہ بات فرض ہے ، کہ اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھنے والے اس کا حج کریں۔]استطاعت میں شامل باتیں:۱: اس کے پاس اخراجاتِ سفر اور سواری [یا سواری پر آنے جانے کا کرایہ] موجود ہو۔[2]۲: راستے میں امن ہو، امن کے فقدان کی صورت میں بیت اللہ کی طرف جانے کی