ب: امام مسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کے دن جمرۃ (العقبہ) کے پاس کھڑے تھے، کہ ایک شخص نے آپ کے پاس آکر عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَرِمِيَ۔‘‘’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے رمی سے پہلے سر مونڈا۔‘‘تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اِرْمِ وَلَا حَرَجَ۔‘‘[1]’’رمی کرو اور کچھ مضائقہ نہیں۔‘‘ج: امام احمد کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں روایت کردہ حدیث میں ہے:’’پھر ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا:’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّيْ أَفَضْتُ قَبْلَ أَن أَحْلِقَ۔‘‘’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے سر مونڈنے سے پیشتر [طواف] افاضہ کیا۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اِحْلِقْ أَوْ قَصِّرْ، وَلَا حَرَجَ۔‘‘[2]’’(سر) مونڈو یا (بال) کاٹو، (جو کرچکے ہو، اس میں) کوئی حرج نہیں۔‘‘