Maktaba Wahhabi

100 - 107
کی ہے ‘ جس میں اہم فوائد کو بیان کردیا ہے۔آپ کہتے ہیں : ’’ اور اس کتاب میں احادیث میں سے جو کچھ بھی ہے ‘ اس پر عمل ہورہا ہے ‘ اور بعض علماء نے اسے قبول کیا ہے ‘ سوائے دو حدیثوں کے ۔‘‘ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث : ((أن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم جمع بین الظہر والعصر بالمدینۃ والمغرب و العشاء من غیر خوف ولا سفر ۔))[1] ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ظہر اور عصر کی اور مغرب اور عشاء کی نمازوں کو بغیر کسی خوف اور سفر کے جمع کیا ۔‘‘ اور دوسری حدیث : ((إذا شرب فاجلدوہ ‘ فإن عاد في الرابعۃ فاقتلوہ۔))[2] ’’ جب کوئی شراب پئے تو اسے کوڑے لگاؤ ‘ اگر چوتھی بار پئے تواسے قتل کردو۔‘‘ اس کتاب میں بہت سے ایسے فقہی اور حدیثی فوائد جمع ہوئے ہیں جو اس کے علاوہ
Flag Counter