غیر اللہ کی قسم اٹھانا[حلف]قسم کا معنی: حلف لغت میں:…التزام کرنے ؛اپنے اوپرلازم کرنے کو کہتے ہیں۔اصطلاح میں:… کسی صاحب عظمت کانام لے کر کسی بات کی تاکید کرنا[پختہ کرنا]۔اس کے لیے حروف قسم میں سے کوئی ایک حرف استعمال کیا جاتاہے۔ حروف قسم تین ہیں: ب و تحلف کے دیگر نام: ۱۔ یمین ۲۔ قسممشروع قسم: …وہ قسم ہے جو کہ:باللہ کہہ کر ہو،(ایسے ہی واللہ اورتاللہ اور و باللہ بھی کہا جاسکتا ہے)… یا اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے کسی اسم مبارک کے ساتھ قسم اٹھائی جائے جیسے: والرحمن ؛ والعظیم ؛ والسمیع۔ یا پھر اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے کسی صفت کے ساتھ قسم اٹھائی جائے جیسے: بعزۃ اللّٰہ، بعزۃ الرحمن ؛ ورحمۃ اللّٰہ، و علم اللّٰہ۔ غیر اللہ کی قسم اٹھانے کا حکم: اس کی دو اقسام ہیں:الف: اگر اس کی تعظیم ایسے کررہا ہو جو کہ عبادت کے درجہ تک پہنچتی ہو ؛ گویا کہ وہ اس کی ایسے