استعانت، استغاثہ اوراستعاذہ کے معانی و مفاہیمان الفاظ کے معانی:استعانت:… مدد طلب کرنا۔استغاثہ:… سختی سے نجات طلب کرنا۔استعاذہ:… پناہ[امن]طلب کرنا۔ان تینوں امور کے عبادت ہونے پر دلیل: ا۔ استعانت کی دلیل:﴿اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ﴾[الفاتحۃ:۵]’’بے شک ہم آپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اورآپ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔‘‘ب۔ استغاثہ کی دلیل:﴿اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ﴾[الأنفال:۹]’’جب تم اپنے رب سے مدد مانگ رہے تھے تو اس نے تمھاری دعا قبول کر لی۔‘‘ج۔ استعاذہ کی دلیل:﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾[الناس:۱] فرمادیں: ’’میں پناہ پکڑتا ہوں لوگوں کے رب کی۔‘‘غیراللہ سے استعانت،استغاثہ اور استعاذہ کا حکم: اس کی دو اقسام ہیں: ۱۔ پہلی قسم جائز:… جب اس میں چار شرائط پائی جائیں: ۱:… دوشرطیں استعانت، استغاثہ یا استعاذہ سے مطلوب چیز میں پائی جاتی ہیں: