Maktaba Wahhabi

25 - 55
اور ساتھ ہی یہ کہیں : ((اَبْدَ أُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ))(صحیح مسلم) ’’میں بھی وہیں سے سعی شروع کرتا ہوں جہاں سے اللہ نے (تذکرہ) شروع فرمایا ہے۔‘‘ صفا پر قبلہ رو کھڑے ہوکر تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہیں اورپھر تین مرتبہ ہی یہ ذکر ِالٰہی دہرائیں : ((لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ‘، لَا شَرِیْکَ لَہ‘، لَہ‘ الْمُلْکُ وَلَہ‘ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍٔ قَدِیْرٌ)) ’’االلہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ،اسکا کوئی شریک نہیں ۔بادشاہی اور تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ ((لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ‘، اَنْجَزَ وَعْدَہ‘ ،وَنَصَرَ عَبْدَہ‘، وَ ھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہ‘)) (صحیح مسلم) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود ِبر حق نہیں ،اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اکیلے نے تمام سرکش جماعتوں کو شکست دی۔‘‘ [96] اب یہاں اپنے لئے خوب دعائیں کریں اور صفا سے نیچے مروہ کی جانب اترنا شروع کردیں اور جب سبز ستونوں کے وسط میں پہنچیں تو آہستہ آہستہ دوڑیں ،یہاں تک کہ اگلے سبز ستون آجائیں ، پھر آہستہ آہستہ چلنے لگیں اور مروہ تک پہنچ جائیں ۔ (صحیح مسلم) [97] صفا ومروہ کی سعی کے دوران بھی طواف کی طرح صرف ایک دعاء ہی مرفوعاً ضعیف مگر
Flag Counter