Maktaba Wahhabi

5 - 55
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پیش رس اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہ‘ وَنَسْتَعِیْنُہ‘ وَنَسْتَغْفِرُہ‘ ،وَ نَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَا لِنَا، مِنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہ‘ ،وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہ‘، وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا إِلٰہَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَہ‘ لَا شَرِیْکَ لَہ‘، وَ اَشْھَدُ أَ نَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہ‘۔اَمَّا بَعْدُ: قارئینِ کرام!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حج وعمرہ اور قربانی کے موضوع پر ہم نے پہلے’’سوئے حرم‘‘ کے نام سے ایک پروگرام ریڈیو متحدہ عرب امارات، ام القیوین سے پیش کیا اور پھر شارجہ ٹی وی سے۔اور بعدمیں انھیں الگ الگ مفصّل کتابوں کی شکل میں بھی مرتّب کرکے شائع کردیا۔وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔ اب ہم’’حج وعمرہ اورقربانی وعیدین‘‘ کے طول طویل مسائل واحکام ِکو بہت ہی مختصر انداز سے آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں ۔امید ہے کہ ضروری مسائل اس مختصر انداز میں آپ کیلئے باعث ِاستفادہ وپسندیدگی ہونگے۔اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو شرفِ قبولیت سے نوازے،اور ہمارے لئے،ہمارے فاضل ساتھی حافظ عبدالرؤف(شارجہ) جنکی’’سوئے حرم‘‘ پر تخریج ہے،جس سے ہم نے اِس میں بھی استفادہ کیا ہے،انکے لئے اور ہمارے معاون تمام دوست واحباب کیلئے دنیا و آخرت کی نجاح وفلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ‘ ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۱۴؍ذوالحج ۱۴۲۲؁ھ ترجمان سپریم کورٹ،الخبر۔31952 ۲۶؍فروری ۲۰۰۲؁ء وداعیہ متعاون،مراکز دعوت وارشاد الخبر،الدمام،الظہران(سعودی عرب)
Flag Counter