Maktaba Wahhabi

49 - 55
الاضحیٰ نمبر ۱۹۸۶؁ء مقالہ حافظ صلاح الدین یوسف) [183] گوشت یومِ نحر اور ایام ِتشریق میں کھایا اور بعدتک بھی رکھا جاسکتا ہے‘ کیونکہ شروع ِ اسلام میں ۱۳ ذوالحج کے بعد تکگوشت روک رکھنے کی ممانعت تھی‘ لیکن بعد میں اس کی اجازت دے دی گئی تھی۔(بخاری ومسلم) بہر حال تین حصے کرکے اپنا حصہ کھائیں یا رکھ لیں ۔دوسرے دو حصّے تقسیم کردینا ہی مستحب ہے۔ قرض لے کر قربانی کرنا: [184] قرض لے کر قربانی کرنا ایک مستحسن فعل ہے‘ اگرچہ یہ واجب نہیں ۔(فتاویٰ ابن تیمیہ ۲۶؍۳۰۵) اور جو لوگ کاروباری یا نفع آور قرض کے بہانے قربانی چھوڑدیتے ہیں ،انکا یہ بہانہ بے جا عذرِلنگ ہے۔ بعض بے ہودہ کوششیں : [185] قربانی سنّتِ ابراہیمی علیہ السلام اور سنّتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔صحابہ و تابعین سے لیکر آج تک کے مسلمانوں کا تعامل اسکی شرعی حیثیّت کا گواہ ہے ،مگر بعض منکرین ِ سنّت پرویزیوں 4۔نے اسکی شرعی حیثیّت کو مشکوک بنانے کیلئے کئی بے ہودہ قسم کی کوششیں کی ہیں ۔مسلمانوں کو ان کے جھانسے میں ہرگر نہیں آنا چاہیئے۔5۔ اللہ تعالیٰ اس سنّت کے احیاء کی توفیق سے نوازے، اور ان عیّاروں کی دھوکہ دہیوں سے محفوظ رکھے۔آمین
Flag Counter