Maktaba Wahhabi

16 - 55
محرّمات ِ احرام:(وہ اُمورجو احرام کی حالت میں منع ہیں ): [52] احرام کی حالت میں بال کٹوانا،کاٹنا یا نوچنا حرام ہے۔(البقرہ:۱۹۶) کسی عذر کی وجہ سے بال کٹوانے پڑیں تو اس پر فدیہ ہے،جو کہ چھ مسکینوں کا کھانا یعنی تین صاع(ساڑھے چھ کلو گرام )غلہ بانٹ دو یا تین روزے رکھ لو یا پھر ایک بکرا ذبح کردو۔(صحیح مسلم) [53] ناخن کاٹنا (مردوزن)سلے ہوئے کپڑے پہن لینا،جرابیں پہن لینا،سرڈھانپنا(مردوں )اور خوشبولگاناعورتوں اور مردوں کیلئے حرام ہے۔(صحیح بخاری ومسلم) [54] عورتوں کا دستانے پہننا اور نقاب( ڈھاٹا)باندھنا بھی منع ہے۔(صحیح بخاری) لیکن وہ سر کے کپڑے سے غیر محرم لوگوں سے پردہ کریں ،جیساکہ امہات المؤمنین اور صحابیات yنے کیاتھا۔(ابوداؤد،ابن ماجہ،ابن خذیمہ،دارقطنی،بیہقی، احمد، حاکم،موطامالک) [55] نکاح و منگنی کرنا بھی منع ہے۔(صحیح مسلم) [56] جنگلی جانوروں کا شکار کرنا(المائدہ:۹۵۔۹۶)بھی منع ہے۔اگر غلطی سے شکار کر بیٹھے تو فدیہ دے(المائدہ:۹۵)نیل گائے کے بدلے پالتو گائے اورہرن کے بدلے بکری ذبح کرے اور اگر مالی استطاعت نہ ہو تو ایسے جانوروں کی قیمت لگا کر اسکے برابر غلہ بنایا جائے اور پھر ہر ایک صاع(دوکلو)کے بدلے ایک روزہ رکھیں (تفسیر ابن کثیر مترجم اردو ۲؍۲۲۔۲۷)بِجّوکے شکار کے بدلے مینڈھا ہے۔ (ابوداؤد، ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،ابن حبان،ابن خذیمہ،دارقطنی،بیہقی، حاکم،مسند احمد،ابو یعلیٰ) خرگوش کے شکار پر بکری کا ایک سال سے چھوٹا بچہ (موطا مالک،مسند شافعی،بیہقی) جنگلی گدھے کے شکار پر گائے(بیہقی) کبوتر پر بکری(مسند شافعی)لومڑی اور گوہ پر بھی بکری کا ایک سال کا بچہ فدیہ ہے۔(مسند شافعی)
Flag Counter