Maktaba Wahhabi

مفتاح النجاۃ

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

نہ دے سکا، نماز کے بعد عرض کیا : اللہ کے رسول! نماز پڑھ رہا تھا۔ فرمایا : کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کا فرمان نہیں سنا؟ ’جب اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول تمہیں اس کام کی طرف بلائیں ، جس میں تمہارے لیے زندگی ہے، تو ان کی آواز پر لبیک کہیں ۔‘ پھر فرمایا : مسجد سے نکلنے سے پہلے آپ کو قرآن کی افضل ترین سورت سکھاؤں گا۔ بعد میں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرا ہاتھ پکڑکر مسجد سے باہر جارہے تھے، تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول! آپ نے مجھے سب سے افضل سورت سکھانے کا وعدہ کیا تھا، فرمایا : وہ سورت فاتحہ ہے، یہی سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے، جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔ ‘‘ (صحیح البخاري : 4474) 2. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلٰی أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا أُبَيُّ وَہُوَ یُصَلِّي، فَالْتَفَتَ أُبَيٌّ وَلَمْ یُجِبْہُ، وَصَلّٰی أُبَيٌّ فَخَفَّفَ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَعَلَیْکَ السَّلَامُ، مَا مَنَعَکَ یَا أُبَيُّ أَنْ تُجِیْبَنِي إِذْ دَعَوْتُکَ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ إِنِّي کُنْتُ فِي الصَّلَاۃِ، قَالَ : أَفَلَمْ تَجِدْ فِیْمَا أُوْحِيَ إِلَيَّ أَنْ : ﴿اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ﴾(الأنفال : 24)
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
8سورت فاتحہ
16سورت بقرہ
21آیۃ الکرسی
26سورت بقرہ کی آخری دو آیات
34سورت آل عمران
37سورت بنی اسرائیل
38سورت تکویر، انفطار اور انشقاق
39سورت کہف
46سورت یٰسٓ
47سورت فتح
48سورت زُمر
49سورت ملک
52سورت زِلزال
55سورت کافرون
57سورت اِخلاص
62معوذتین کی فضیلت
Flag Counter