Maktaba Wahhabi

مفتاح النجاۃ

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

بَیْنَمَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ یُصَلِّي فَوَضَعَ یَدَہٗ عَلَی الْـأَرْضِ فَلَدَغَتْہُ عَقْرَبٌ، فَتَنَاوَلَہَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَعْلِہٖ فَقَتَلَہَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ : أَخْزَی اللّٰہُ الْعَقْرَبَ، مَا تَدَعُ مُصَلِّیًا وَلَا غَیْرَہٗ وَلَا مُؤْمِنًا وَلَا غَیْرَہٗ إِلَّا لَدَغَتْہُ، ثُمَّ دَعَا بِمِلْحٍ وَمَائٍ فَجَعَلَہٗ فِي إِنَائٍ وَجَعَلَ یَصُبُّہٗ عَلٰی إِصْبَعِہٖ حَیْثُ لَدَغَتْہُ وَیَمْسَحُہَا وَیُعَوِّذُہَا بِالْمُعَوِّذَتَیْنِ ۔ ’’ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر ہاتھ رکھا، تو بچھو نے کاٹ لیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جوتے سے مار دیا، نماز سے فارغ ہوئے، تو فرمایا : اللہ تعالیٰ بچھو کو برباد کرے، نماز کے اندر اور باہر، نبی اور غیر نبی ہر کسی کو کاٹ لیتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی اور نمک منگوایا، اسے ایک برتن میں ڈالا اور انگلی کے جس حصہ پر بچھو نے کاٹا تھا، اس پر نمک والا پانی بہانے لگے، اسے ملنے لگے اور معوذتین کا دم کرنے لگے۔‘‘ (مصنف ابن أبي شیبۃ : 29801، المعجم الصّغیر للطّبراني : 830، وسندہٗ صحیحٌ) ٭ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (۷۷۴ھ) سورت ناس کا مفہوم بیان کرتے ہیں : ’’اس سورت میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات، ربوبیت، شہنشاہی اور الوہیت کا تذکرہ ہے۔ وہ ہر شے کا رب، مالک اور الٰہ ہے۔ تمام اشیا اس کی مخلوق ہیں ، اسی کی ملکیت ہیں اور اسی کی بندگی میں مشغول۔ لہٰذا وہ حکم دیتا ہے کہ
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
8سورت فاتحہ
16سورت بقرہ
21آیۃ الکرسی
26سورت بقرہ کی آخری دو آیات
34سورت آل عمران
37سورت بنی اسرائیل
38سورت تکویر، انفطار اور انشقاق
39سورت کہف
46سورت یٰسٓ
47سورت فتح
48سورت زُمر
49سورت ملک
52سورت زِلزال
55سورت کافرون
57سورت اِخلاص
62معوذتین کی فضیلت
Flag Counter