اطہر پر پھیرتی۔‘‘(صحیح البخاري : 5016؛ صحیح مسلم : 2192)9. سیدنا عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :خَرَجْنَا فِي لَیْلَۃِ مَطَرٍ، وَظُلْمَۃٍ شَدِیْدَۃٍ، نَطْلُبُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیُصَلِّيَ لَنَا، فَأَدْرَکْنَاہُ، فَقَالَ : أَصَلَّیْتُمْ؟ فَلَمْ أَقُلْ شَیْئًا، فَقَالَ : قُلْ، فَلَمْ أَقُلْ شَیْئًا، ثُمَّ قَالَ : قُلْ، فَلَمْ أَقُلْ شَیْئًا، ثُمَّ قَالَ : قُلْ، فَقُلْتُ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ مَا أَقُوْلُ؟ قَالَ : قُلْ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَیْنِ حِیْنَ تُمْسِي، وَحِیْنَ تُصْبِحُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ ۔’’ایک دفعہ شدید بارش اور تاریک رات میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرنے نکلے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھائیں ۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کر لیا۔ فرمایا : آپ نے نماز پڑھ لی ہے؟ میں نے کوئی جواب نہ دیا، فرمایا : کچھ بولئے۔ میں نے کوئی جواب نہ دیا۔ فرمایا : کچھ بولئے! میں نے پھر بھی کوئی جواب نہ دیا، تیسری بار ارشاد فرمایا : کچھ تو بولئے! عرض کیا : اللہ کے رسول! کیا کہوں ؟ فرمایا : صبح و شام تین مرتبہ سورت اخلاص، سورت فلق اور سورت ناس پڑھ لیا کریں ،یہ آپ کو ہر مصیبت اور تکلیف سے بچنے کے لئے کافی ہوں گی۔‘‘(سنن أبي داود : 5082؛ سنن التّرمذي : 3575؛ سنن النّسائي : 5430؛ وسندہٗ حسنٌ)اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ’’حسن صحیح‘‘ کہا ہے۔ 10. سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :