Maktaba Wahhabi

مفتاح النجاۃ

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَوٰی إِلٰی فِرَاشِہٖ کُلَّ لَیْلَۃٍ جَمَعَ کَفَّیْہِ، ثُمَّ نَفَثَ فِیْہِمَا فَقَرَأَ فِیْہِمَا قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، ثُمَّ یَمْسَحُ بِہِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِہٖ، یَبْدَأُ بِہِمَا عَلٰی رَأْسِہٖ وَوَجْہِہٖ وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِہٖ یَفْعَلُ ذٰلِکَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ۔ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات سونے کے لئے بستر پر تشریف لے جاتے، تو دونوں ہتھیلیاں اکٹھی کرکے ان میں پھونکتے، ان میں سورت اِخلاص، سورت فلق اور سورت ناس پڑھتے۔ پھر جہاں تک ممکن ہوتا، اپنے جسم مبارک پر دونوں ہتھیلیاں پھیرتے۔ پہلے سر پر ہاتھ پھیرتے، پھر چہرئہ مبارک اور سامنے بدن پر پھیرتے۔ یہ عمل تین مرتبہ فرماتے۔‘‘ (صحیح البخاري : 5017) 8. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اشْتَکٰی یَقْرَأُ عَلٰی نَفْسِہٖ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَیَنْفُثُ، فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُہٗ کُنْتُ أَقْرَأُ عَلَیْہِ وَأَمْسَحُ بِیَدِہٖ رَجَائَ بَرَکَتِہَا ۔ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے، تو معوذات پڑھ کر اپنے اوپر پھونکتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری شدت اختیار کر گئی، تو میں معوذات پڑھ کر آپ پر پھونکتی اور برکت کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
8سورت فاتحہ
16سورت بقرہ
21آیۃ الکرسی
26سورت بقرہ کی آخری دو آیات
34سورت آل عمران
37سورت بنی اسرائیل
38سورت تکویر، انفطار اور انشقاق
39سورت کہف
46سورت یٰسٓ
47سورت فتح
48سورت زُمر
49سورت ملک
52سورت زِلزال
55سورت کافرون
57سورت اِخلاص
62معوذتین کی فضیلت
Flag Counter