Maktaba Wahhabi

مفتاح النجاۃ

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

فَقَالَ : تُرِیْدُ أَنْ تَأْخُذَہٗ؟ فَقُلْتُ : نَعَمْ، فَقَالَ : قُلْ سُبْحَانَ مَا سَخَّرَکَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ : فَإِذَا أَنَا بِہٖ فَقُلْتُ : عَاہَدْتَنِي فَکَذَبْتَ وَعُدْتَ، لَـأَذْہَبَنَّ بِکَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : خَلِّ عَنِّي أُعَلِّمْکَ کَلِمَاتٍ إِذَا قُلْتَہُنَّ لَمْ یَقْربْکَ ذَکَرٌ وَلَا أُنْثٰی مِنَ الْجِنِّ قُلْتُ : وَمَا ہٰوُلَائِ الْکَلِمَاتِ؟ قَالَ : آیَۃُ الْکُرْسِيِّ اقْرَأْہَا عِنْدَ کُلِّ صَبَاحٍ وَمَسَائٍ قَالَ أَبُوْ ہُرَیْرَۃَ : فَخَلَّیْتُ عَنْہٗ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي : أَوَمَا عَلِمْتَ أَنَّہٗ کَذٰلِکَ ۔ ’’ وہ صدقے کی کھجوروں پر نگران تھے، انہوں نے کھجوروں کے ڈھیر پر ہاتھ کے نشان دیکھے گویا کسی نے وہاں سے کچھ اٹھایا ہو۔اس واقعہ کا ذکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا:چور کوپکڑنے کے لئے یہ وظیفہ پڑھیں ۔ سُبْحَانَ مَنْ سَخَّرَکَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ’’پاک ہے وہ ذات جس نے تجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مسخر کیا۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے یہ وظیفہ پڑھا، تو ایک جن نظر آیا۔ میں نے کہا : تجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کرتا ہوں ، کہنے لگا، میں غریب ہوں ، گھر والوں کے لئے کچھ لیا ہے، معافی چاہتا ہوں آئندہ نہیں آؤں گا، لیکن وہ دوبارہ آ گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا، تو آپ نے وہی دعا بتلائی، میں نے پڑھی، جن پھر سامنے آگیا، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرنے کا ارادہ تھا، مگر اس نے آئندہ نہ آنے کا وعدہ کیا۔ میں نے
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
8سورت فاتحہ
16سورت بقرہ
21آیۃ الکرسی
26سورت بقرہ کی آخری دو آیات
34سورت آل عمران
37سورت بنی اسرائیل
38سورت تکویر، انفطار اور انشقاق
39سورت کہف
46سورت یٰسٓ
47سورت فتح
48سورت زُمر
49سورت ملک
52سورت زِلزال
55سورت کافرون
57سورت اِخلاص
62معوذتین کی فضیلت
Flag Counter