Maktaba Wahhabi

مفتاح النجاۃ

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

کرے گا، (خصوصاً) دو روشن سورتوں کی تلاوت کیا کریں ، سورۃ البقرۃ اور سورۃ آل عمران۔ یہ سورتیں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی، جیسے دو بادل یا دو سائبان ہوں یا جیسے قطار میں اڑتے پرندوں کی دو ٹولیاں ہوں ، اپنے پڑھنے والوں کی وکالت کریں گی۔ سورۃ البقرۃ (ضرور) پڑھا کریں ، اسے پڑھنا باعث برکت اور چھوڑنا باعث حسرت ہے، جادو گر اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔‘‘(صحیح مسلم : 804) 5. سیدنا نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : یُؤْتٰی بِالْقُرْآنِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَأَہْلِہِ الَّذِیْنَ کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ بِہٖ تَقْدُمُہٗ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ، وَآلُ عِمْرَانَ، وَضَرَبَ لَہمَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَۃَ أَمْثَالٍ مَا نَسِیتُہُنَّ بَعْدُ، قَالَ : کَأَنَّہُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ ظُلَّتَانِ سَوْدَاوَانِ بَیْنَہُمَا شَرْقٌ، أَوْ کَأَنَّہُمَا حِزْقَانِ مِنْ طَیْرٍ صَوَافَّ، تُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِہِمَا ۔ ’’روزِ قیامت قرآن اور اہل قرآن کو لایا جائے گا، سورت بقرہ اور سورت آل عمران سب سے آگے ہوں گی، جیسے یہ سیاہ بادل ہیں یا دو سائبان اور ان کے درمیان روشنی ہے، یا پرندوں کے دو غول ہیں ۔ اہل قرآن کے حق میں جھگڑا کر رہی ہوں گی۔‘‘(صحیح مسلم : 805) 6. سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ؛ إِنَّ لِکُلِّ شَيْئٍ سَنَامًا، وَإِنَّ سَنَامَ الْقُرْآنِ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ وَإِنَّ لِکُلِّ
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
8سورت فاتحہ
16سورت بقرہ
21آیۃ الکرسی
26سورت بقرہ کی آخری دو آیات
34سورت آل عمران
37سورت بنی اسرائیل
38سورت تکویر، انفطار اور انشقاق
39سورت کہف
46سورت یٰسٓ
47سورت فتح
48سورت زُمر
49سورت ملک
52سورت زِلزال
55سورت کافرون
57سورت اِخلاص
62معوذتین کی فضیلت
Flag Counter