Maktaba Wahhabi

مفتاح النجاۃ

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

عرض مؤلف قرآن کریم کی بعض آیات اور سورتیں بعض دوسری آیات و سورتوں پر مقام و مرتبہ میں فضیلت رکھتی ہیں ۔ متکلم کے اعتبار سے تو سارا قرآن برابر ہے، کیونکہ سب آیات اور سورتیں ایک ہی متکلم (اللہ تعالیٰ) کا کلام ہیں ، مگر اپنے مدلولات اور موضوعات کے اعتبار سے فرق ہے، مثلاسورت اخلاص اللہ تعالیٰ کے اسما وصفات پر مشتمل ہے،یہ سورت لہب کی طرح نہیں ہو سکتی، کیوں کہ وہاں ابو لہب کا حال و انجام بیان ہوا ہے۔ اسی طرح انداز بیان کی قوت و تاثیر کے اعتبار سے بھی آیات وسور میں تفاوت ہے۔ بعض آیات چھوٹی ہوتی ہیں ، لیکن ان میں ترغیب و ترہیب کا گراں قدر سامان موجود ہوتا ہے۔ بعض آیات طویل ہوتی ہیں ، لیکن ان میں وہ قوت وتاثیر نہیں ہوتی، سورت بقرہ کی آیت دَین (نمبر : ۲۸۲)کی مثال لیجئے ۔ اس آیت میں لوگوں کے باہمی معاملات ڈسکس کئے گئے ہیں اور یقینا ان میں وہ تاثیر نہیں ہوگی جو سورت آل عمران کی آیت نمبر ۱۸۵ میں ہے۔کیوں کہ اس آیت مبارکہ میں انسانوں کووعظ و نصیحت کی گئی ہے اور ترغیب و ترہیب سے کام لیا گیا ہے،یہ چیز آیت دَین میں نہیں ہے، حالاں کہ آیت دَین اس سے لمبی ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
8سورت فاتحہ
16سورت بقرہ
21آیۃ الکرسی
26سورت بقرہ کی آخری دو آیات
34سورت آل عمران
37سورت بنی اسرائیل
38سورت تکویر، انفطار اور انشقاق
39سورت کہف
46سورت یٰسٓ
47سورت فتح
48سورت زُمر
49سورت ملک
52سورت زِلزال
55سورت کافرون
57سورت اِخلاص
62معوذتین کی فضیلت
Flag Counter