Maktaba Wahhabi

87 - 535
14۔العقل وما فوق العقل 23۔تاریخ القرآن. 15۔القسطاس 24۔حجج القرآن 16۔المختارات من قسم الشّعر 25۔دلائل إلى النّحو الجديد والمعاني 17۔المنطق الجديد والعروض والبلاغة 18۔النّظر الفكري حسب الطّريق الفطري 26۔سليقة العروض 19۔إحکام الأصول بأحکام الرّسول صلی اللّٰه علیہ وسلم 27۔فقه القرآن 20۔أسباب النزول 28۔فلسفة البلاغة 21۔أصل الفنون 29۔كتاب تزكية الرّوح 22۔أوصاف القرآن 30۔مسائل النّحو آخر میں چند ایسی کتب کا تذکرہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا،جن کے حوالے مولانا فراہی رحمہ اللہ کی تصانیف میں ملتے ہیں لیکن شاید وہ ان پر باقاعدہ قلم نہیں اٹھا سکے۔ممکن ہے بعض کتابوں کی ایک دو فصلیں محفوظ ہوں۔مولانا کے طرزِ تصنیف کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ ان کی گفتگو نہایت مربوط،مستحکم اور مرکّز ہوتی ہے۔غیر متعلق بحثوں سے شدت سے اجتناب کرتے ہیں۔پھر چونکہ ہر بحث کی مستقل جگہ ان کے ذہن میں متعین ہے اس لئے دوسرے مقامات پر اسی حد تک اس سے تعرض کرتے ہیں جس حد تک تعرض کرنا نا گزیر ہوتا ہے۔تفصیل کے لئے اپنی اس کتاب کا حوالہ دے کر آگے بڑھ جاتے ہیں جہاں اس بحث کا اصل مقام ہے،قطع نظر اس کے کہ وہ مذکورہ کتاب یا مضمون کو اس سے قبل مکمل کر چکے ہیں یا نہیں۔مولانا فراہی رحمہ اللہ کی نظر میں یہ موضوعات اس لائق تھے کہ ان پر مستقل کتابیں لکھی جائیں۔یہ کتابیں درج ذیل ہیں: الأمثال الإلهية الطّريف في التّحريف خصائل العرب كتاب البشارات كتاب التّقدير والحسبان كتاب المتشابهات كتاب الهجرة والحرب ان کتابوں کی فہرست پر ایک نظر ڈال کر ہر شخص اندازہ کر سکتا ہے کہ مولانا قرآن کو مرکز بنا کر تمام اسلامی علوم کو از سرِ نو مرتب کرنا چاہتے تھے تاکہ آدمی پر جو دروازہ بھی کھلے وہ قرآن سے کھلے اور وہ جس راہ میں بھی چلے قرآن کی روشنی اسکی رہنمائی کرے۔ مولانا فراہی رحمہ اللہ کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کتابوں کے بارے میں ہماری معلومات کا ماخذ درج ذیل کتب ہیں: 1۔ذکرِ فراہی از ڈاکٹر شرف الدین اصلاحی 4۔مفردات القرآن،تحقیق از ڈاکٹر محمد اجمل اصلاحی 2۔دیباچۂ مجموعہ تفاسیر فراہی از مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ 5۔کتابیاتِ فراہی از ڈاکٹر ظفر الاسلام اصلاحی 3۔علامہ حمید الدین فراہی رحمہ اللہ ... حیات وافکار:’تصانیف 6۔ماہنامہ ’معارف‘ اعظم گڑھ:فروری91ء،’مقالات فراہی کا غیر مطبوعہ سرمایہ‘ از ڈاکٹر محمد اجمل اصلاحی مولانا حمید الدین فراہی‘ از ڈاکٹر شرف الدین اصلاحی
Flag Counter