حمید الدین فراہی رحمہ اللہ اور جمہور کےاصول تفسیر تحقیقی و تقابلی مطالعہ
مؤلف: حافظ انس نضر
ناشر: شیخ زاید اسلامک سنٹر ،لاہور
سال شائع: 2010ء
294
خصوصاً قرآنِ کریم میں جس قدر آیاتِ احکام ہیں،ان کی تفسیر وتوضیح میں سنّت سے بے اعتنائی ناممکن ہے۔یہی وجہ ہے کہ اُمت کی واضح اکثریت کی رائے میں سنّت کو لغت پر ترجیح حاصل ہو گی۔کیونکہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی لفظ کا مصداق متعین فرما دیں تو پھر دیگر تمام ذرائع بشمول لغوی معنی کے ضرورت باقی نہیں رہتی۔اس لیے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"ومماينبغيأنيُعلمأنّالألفاظالموجودةفيالقرآنوالحديثإذاعرفتفسيرهاوماأريدبهامنجهةالنّبيصلیاللّٰهعلیہوسلملميحتجفيذلكإلىالاستدلالبأقوالأهلاللّغةولاغيرهم."[1]کہ جس چیز کا جاننا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ قرآن و حدیث میں موجو دالفاظ کا مفہوم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے معلوم ہوجائے تو اس میں اہلِ لغت وغیرہم کے اقوال سے استدلال کی حاجت نہیں رہتی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شریعت ان الفاظ کو کبھی مقید استعما ل کرتی ہے،کبھی ان میں عموم او رکبھی تخصیص پیدا کرتی ہے۔امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:"والتّحقيق أنّ الشّارع لم ينقلها ولم يغيّرها ولكن استعملها مقيدةً لا مطلقةً كما يستعمل نظائرها كقوله تعالى:﴿وَلِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ﴾فذكر حجًّا خاصًّا وهو حجّ البيت،وكذلك قوله:﴿فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ﴾فلم يكن لفظ الحجّ متناولًا لكلّ قصد،بل لقصد مخصوص دلّ عليه اللفظ نفسه من غير تغيير اللّغة ... ومعلوم أنّ ذلك الحج المخصوص دلّت عليه الإضافة فكذلك الحجّ المخصوص الّذي أمر اللّٰه به دلّت عليه الإضافة أو التّعريف باللّام،فإذا قيل:"الحج فرض عليك" كانت لام العهد تبين أنه حجّ البيت."[2]كہ شارع نے لغت میں استعمال ہونے والے الفاظ کو مطلق نہیں بلکہ مقید استعمال کیا ہے،جیسے اللہ عزو جل کا فرمان:﴿وَلِلّٰهِعَلَىالنَّاسِحِجُّالْبَيْتِ﴾ہے اس آیت میں خاص حج کا ذکر کیا او روہ بیت اللہ کا حج ہے۔اسی طرح فرمان الٰہی ہے:﴿فَمَنْحَجَّالْبَيْتَأَوِاعْتَمَرَ﴾تو یہاں لفظِ حج ہر قصد اور ارادے کو شامل نہیں ہے بلکہ یہ خاص قسم کا قصد ہے،لغت میں بغیر کسی تبدیلی کے لفظ خود ہی اس پردلالت کرتا ہے ...مخصوص حج جس کا اللہ عزو جل نے حکم دیا ہے اس کو مضاف یا معرف باللّام کے طور پر ذکر کیا گیا۔اگر یہ جملہ الحجّفرضعليك(حج آپ پر فرض ہے)بولا جائے تو لفظ حج پر ال میں لام جو عہد کا ہے واضح کرتا ہے کہ حج سے مراد حج بیت اللہ ہے۔لغوی اور شرعی معنیٰ متعارِض ہو تو عموماً شرعی معنی کو ہی ترجیح حاصل ہوتی ہے کیونکہ شریعت لغوی معانی یا مفاہیم کیلئے نازل نہیں ہوئی،البتہ اگر شرعی معنیٰ متعذر ہو تو لغویٰ معنی بھی لیا جاتا ہے۔لیکن لغوی معنی مراد لینے کیلئے کوئی واضح قرینہ یا دلیل موجود ہونا