Maktaba Wahhabi

99 - 106
حافظ عبدالحنان کیلانی [1] علوم اسلامیہ میں مناہج تحقیق تحقیق تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے۔ یہ باب تفعیل سے مصدر ہے۔ اس کے معنی تصدیق، یقین،سچائی، اصلیت ثابت کرنے کے ہیں۔ [2] ڈاکٹر سید عبد اللہ(متوفی1986ء)رقم طراز ہیں: ’’تحقیق کے لغوی معنی کسی شے کی حقیقت کا اثبات ہے۔ اصطلاحاً یہ ایک ایسے طرز مطالعہ کا نام ہے جس میں موجود مواد کے صحیح یا غلط کو بعض مسلمات کی روشنی میں پرکھا جاتا ہے۔‘‘ [3] عربی زبان میں تحقیق کے لیے’بحث‘ کا لفظ استعمال کیا جاتاہے۔ اس میں بھی تلاش اور جستجو کا مفہوم پایا جاتا
Flag Counter