ہے جیسا کہ ابن منظور الافریقی رحمہ اللہ (متوفی 711ھ)کا کہنا ہے: "البَحْثُ: طَلَبُكَ الشيءَ فِي التُّراب" [1] ’’بحث کا مطلب کسی چیز کو مٹی میں سے تلاش کرنا ہے۔ ‘‘ اسی طرح ڈاکٹر عبد الہادی تحقیق کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: "جهد علمي يهدف إلي اكتشاف الحقائق الجديدة و التاكد من صحتها، و تحليل العلاقات بين الحقائق المختلفة" [2] ’’یہ ایک علمی جہد اور مشقت ہے جس کا مقصد جدید حقائق کی ازسرنو دریافت اور انہیں درست طریقے سے ثابت کرنا ہے۔ نیز برآں یہ ہے کہ مختلف حقائق کے باہمی تعلقات کا تجزیہ و تحلیل کرنا ہے۔ ‘‘ انگلش میں تحقیق کے حوالے سے عام طور پر دو الفاظ استعمال ہوتے ہیں:ایک سرچ()اور دوسرا ریسرچ()ہے۔ اول الذکر میں ابتدائی تحقیق جب کہ ثانی الذکر میں کسی تحقیق شدہ مواد کے نئے پہلو سامنے لانا مقصود ہوتا ہے۔ لغت و ادب کی کتب اس حوالے سے بہتر طریقے سے روشنی ڈالتی ہیں۔ تاہم عام طور پر اس بارے میں تکنیکی تفریق ملحوظ خاطر نہیں رکھی جاتی۔ منہج کا مفہوم لغوی معنی علامہ جوھری رحمہ اللہ (متوفی398ھ)لکھتے ہیں: "النَهْجُ: الطريق الواضح، وكذلك المَنْهَجُ والمِنْهاجُ. وأَنْهَجَ الطريقُ، أي استبانَ وصار نَهْجاً واضحاً بَيِّناً. قال يزيد بن الخذاق العبدى: ولقد أضاَء لك الطريقُ وأَنْهَجَتْ سُبُلُ المَسالِكِ" [3] ’’منہج واضح راستے کو کہتے ہیں۔ منہج اور منہاج کالفظ بھی اسی سے نکلا ہے اور " أنهج الطریق" کا مطلب ہے راستے کا واضح ترین ہونا۔ یزید بن خذاق عبدی کا کہنا ہے کہ یقیناً آپ پر راستہ روشن ہو گیا۔ یعنی وہ راستے واضح ہو گئے جن پر تو نے چلنا ہے۔‘‘ |