حافظہ ہاجرہ مدنی [1] دساتیر پاکستان اور اسلامی تعلیمات میں عورتوں کے حقوق:تقابلی جائزہ گزشتہ چند صدیوں میں یورپین تہذیب وتمدن کے اثر ونفوذ کی وجہ سے دنیا کے مختلف خطوں میں حقوق نسواں کی تحریکوں نے جنم لیا ہے۔ان تحاریک نے سیاست، معیشت، معاشرت اور معاملات سمیت ہر پہلو پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ فرد اور اجتماع کے رویوں میں بنیادی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ یہ تبدیلیاں اپنی نوعیت میں مثبت اور منفی ہر دو طرح کے رجحانات کی حامل ہیں۔ اگر ہم اسلامی نقطہ نظر سے دیکھیں تو اہل یورپ کے مخصوص تاریخی و جغرافیائی حالات اور مخصوص فلسفہ حیات کی بنا پر ان تغیرات میں غالب رجحان منفی تبدیلیوں کا ہی رہا۔ عالم انسانی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور تغیرات نے اس وقت ایک نئی کروٹ لی جب ان تحریکوں کے اثرات مغربی استعلا و برتری کی وجہ سے اہل اسلام کی طرف منتقل ہونے شروع ہوئے۔ مسلمان ایک مکمل نظام اور دستور حیات کے حامل تھے۔ گزشتہ کئی صدیوں سے وہ اپنی ایک مکمل تاریخ رکھتے تھے۔ چونکہ ماضی قریب |