Maktaba Wahhabi

88 - 106
فراہم کرنی کی ذمہ داری اللہ نے مردپر ڈالی ہے۔اسی مناسبت سے اس کو اللہ نے جسمانی، ذہنی اور اخلاقی قوت عطا فرمائی ہے۔چناں چہ قرآن میں ہے: ﴿ اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ وَّ بِمَا اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ وَ الّٰتِيْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَهُنَّ فَعِظُوْهُنَّ وَ اهْجُرُوْهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَ اضْرِبُوْهُنَّ١ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْهِنَّ سَبِيْلًااِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيْرًا﴾ [1] ’’مرد عورتوں پر حاکم ہیں بسبب اس فضیلت کے جو اللہ نے بعض کو بعض پر دی ہے اور بسبب اس کے کہ جو وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال پس جو نیک بیویاں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں غیب میں حفاظت کرنے والیاں اللہ کی حفاظت سے اور وہ خواتین جن کے بارے میں تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو پس ان کونصیحت کرو اور ان کو ان کے بستروں میں تنہا چھوڑ دو اور ان کو مارو پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کریں تو ان کے خلاف (خواہ مخواہ زیادتی کی)راہ مت تلاش کرو۔‘‘ اجتماعی زندگی کی تگ و دمیں بوقت ضرورت عورت نمایاں حصہ لے سکتی ہے مگر عام حالات میں اسے اجتماعیت کےکھلے میدان میں گھل مل کر کام کرنے سے منع کر دیا گیا ہے اور اسے چند حدود سے متعین کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اختلاط مرد وزن میں کام نہ کرے۔ دلیل پاکستان کے دساتیر میں عورتوں کو مردوں کے مساوی ملازمت کاحق دیا گیا ہے تو اسکے کئی نقصان دہ پہلو ہیں اگر عورتوں کو مردوں کے برابر حق ملازمت دے دیا جائے تو مردوں کی بےروزگاری میں اضافہ ہو گا اور وہ اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہو سکے گا۔ اس لیے پاکستان کے دساتیر میں موجود لفظ جنس سے اختلاف کیا جا سکتا ہے کیونکہ اسلام بھی اس چیز کو گوارا نہیں کرتا کہ عورت مردوں کے مساوی معاشی دوڑ دھوپ میں حصہ لےجبکہ اس کی کوئی معاشی مجبوری بھی نہ ہو۔ البتہ اسلام نے عورت کے جو معاشی حقوق تسلیم کیے ہیں ان میں سے مہر ، نان نفقہ، وراثت ، ملکیت اور اس میں تصرف کی اجازت ،کاروبار اور عمل آزادی کا حق شامل ہیں۔ پاکستان میں عورتوں کے معاشی حقوق کے حوالے سے جو جدوجہد جاری ہے اس میں یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ اس ضمن میں کی جانے والی جدوجہد کی قیادت کرنے والی خواتین نے اپنی کوششوں میں اس بات کوخاطرہ خواہ حد تک ملحوظ نہیں رکھا کہ ان کادین (اسلام)جو در اصل عورت کے حقوق و تحفظات کا حقیقی معنوں میں محافظ ہے، ان کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ بہتر ہوتا کہ یہ جدوجہد دین اسلام میں عورتوں کے دیے گئے حقوق
Flag Counter