Maktaba Wahhabi

70 - 95
(سخت منقطع) روایت میں بیان کردہ بات صحیح ہے یا صحیح السند روایت میں بیان کردہ فیصلہ؟ اور جرح و تعدیل کی میزان میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا کون سا فیصلہ صحیح ہے.... نکاح حلالہ کے زنا کاری ہونے کا یا نکاح حلالہ سے نکاح کے منعقد ہوجانے کا؟ یہ دونوں فیصلے ایک دوسرے کی نقیض او ریکسر متضاد ہیں۔ یہ تو قطعاً نہیں ہوسکتا کہ بیک وقت دونوں کی نسبت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف صحیح ہو؟ ان میں سے یقیناً ایک ہی فیصلہ صحیح ہے، وہ کون سا ہے، صحیح السند والا یا منقطع السند والا؟......... ؏ صاحب ِ انصاف سے انصاف داد طلب ہے! یہ سات 'دلیلیں' تھیں جو مولانا تقی عثمانی صاحب نے ایک صریح حرام کو حلال کرنے اور زنا کاری کو نکاح ثابت کرنےکے لئے پیش فرمائی ہیں اوریہ ان کی مطبوعہ کتاب 'درسِ ترمذی' میں موجود ہیں۔ الحمدللہ ہم نے اِن کی حقیقت واضح کردی ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ احناف کا 'نکاحِ حلالہ'اور شیعوں کا 'نکاحِ متعہ'اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک ہی ہیں اور مذہب کے نام پر زنا کاری کے مترادف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی حنفی عالم اپنی بیوی، بیٹی یا بہن کو کبھی حلالہ کے لئے کسی مرد کے حوالے کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا او راسی طرح کوئی شیعہ ذاکر اور مجتہد، چاہے وہ متعہ کے کتنے بھی فضائل بیان کرے، اپنی بیٹی، بیوی یا بہن کو نکاحِ متعہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دیگر حنفی علما کی تاویلات (۱) علامہ انور شاہ کشمیری کی بابت علماے احناف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایک تو ان جیسا محدث اس دور میں پیدا نہیں ہوا، دوسرے: علومِ حدیث اور فنِ اسماء الرجال میں اُن کو اتنی مہارت حاصل تھی کہ انہوں نے احادیث میں جمع و تطبیق کا بے مثال کارنامہ سرانجام دیا اورہر ہر حدیث کو اس کا اصل مقام عطا کیا۔ تیسرے، ان کے درسِ حدیث کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں ہر حدیث حنفی مذہب کی تائید کرتی نظر آتی تھی۔ خود ا ُن کا یہ مقولہ بڑے فخر سے نقل کیا جاتا ہے کہ ''میں نے حنفی مذہب کو اتنا مضبوط کردیا ہےکہ سو سال
Flag Counter