تعارف کتب مفتی عبداللہ ''عمّار خان ناصر کا نیا اسلام اور اُس کی سرکوبی'' صفحات:۴۳۲ ... مصنّفین: ڈاکٹر مفتی عبد الواحد و مفتی شعیب احمد عمار خان ناصر صاحب کا تعارف یہ ہے کہ وہ پاک و ہند کی مشہور علمی شخصیت مولانا سرفراز خان صفدرکے پوتے اور دوسری مشہور شخصیت مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ کے صاحب زادے ہیں۔گوجرانوالہ سے شائع ہونے والے ماہ نامے 'الشریعہ'کے مدیر ہیں۔معروف طریقے سے مولوی ہیں،لیکن موجودہ دور کے مشہور متجدد جاوید احمد غامدی کے شاگردِ رشید بھی ہیں۔کچھ عرصے سے اُنھوں نے اپنے استاد غامدی صاحب اور اپنے افکارِ فاسدہ کے پھیلانے کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔زیرِ نظر کتاب میں مفتی صاحب نے عمار خان صاحب کے کچھ افکار پر تنقید کی ہے۔مفتی صاحب کا طریقہ یہ ہے کہ وہ فریقِ مخالف کے دعوے اور دلیل کو بلاکم وکاست اس کے اپنے الفاظ میں ذکر کرتے ہیں اورپھر تفصیل سے اس کا جواب دیتے ہیں۔عمار خان ناصر صاحب کی تحریرات اور ان پر مفتی صاحب کی طرف سے کی جانے والی گرفت کو اگرعمار صاحب کی عبارت آرائی سے بالا تر ہوکربنظرِ انصاف دیکھا جائے توصاف نظر آتاہے کہ عمار خان صاحب کے دعاوی اور دلائل پر مفتی صاحب کی تنقید اور گرفت صحیح اور برمحل ہے۔ عمار خان کی جن گمراہیوں کا جواب مفتی صاحب نے لکھاہے، ان میں کچھ ہم ذیل میں نقل کرتے ہیں تاکہ قارئین کو پہلے ہی سے اندازہ ہوجائے کہ عمار خان صاحب کی گمراہیاں کیاہیں اور اس طرح سے ان کو پور ی کتاب سمجھنے میں سہولت ہوگی۔ |