رپوتاژ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان عبد اللہ ابا الخیل کی قیادت میں سعودی اعلیٰ تعلیمی وفد کا دورہ جامعہ لاہور الاسلامیہ ''پاکستان، ارضِ حرمین کے بعد میرا دوسرا وطن ہے، اور اس سے مجھے دلی محبت ہے۔اس ملک میں بدامنی اور بے چینی کے حالات دیکھ کر میرادِل کڑھتا ہے۔ملتِ اسلامیہ کو دورِ حاضر کے چیلنجوں سے عہدہ برا ہونے کے لئے اپنی تعلیمی صلاحیت کو بہتر کرنا اور تحمل و اعتدال کا دامن تھامنا ہوگا۔'' ان خیالات کا اظہار علم وتہذیب کے گہوارے اور پاکستان کے دل شہر لاہور میں تشریف لانے والے پروفیسر ڈاکٹر سلیمان عبد اللہ ابا الخیل نےجامعہ لاہور الاسلامیہ(Lahore Islamic University) میں ہونے والے اپنے مرکزی خطاب میں کیا۔فروری کے آغاز میں عالم عرب کی نامورعلمی اورتعلیمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر سلیمان عبد اللہ ابا الخیل، خادم الحرمین الشریفین کوانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی طرف سے دی جانےوالی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری وصول کرنے کےلئے پاکستان تشریف لائے، تو اُن کے پروگرام میں اسلام آباد کے ساتھ لاہور کا دو روزہ دورہ بھی شامل تھا۔یاد رہے کہ عالم اسلام کی مایہ ناز یونیورسٹی امام محمد بن سعود الاسلامیہ، الریاض کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان عبد اللہ ابا الخیل پاکستان میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے پروچانسلر ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور کی جامعہ لاہور الاسلامیہ کے بھی پرو چانسلر ہیں، دو برس قبل خادم الحرمین الشریفین ملک عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود نے اُنہیں یہ ذمّہ داری تفویض کی تھی۔اس مناسبت سے، ڈاکٹر ابا الخیل اور جامعۃ الامام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کی اپنے میزبان سعودی سفارتخانہ کے عہدیداروں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ ڈکٹر احمد یوسف الدریویش اور یونیورسٹی ذمّہ داروں کے ہمراہ ۲ فروری اتوار کو لاہور میں تشریف آوری ہوئی، جہاں پرل کانٹی نینٹل لاہور میں جامعہ لاہور |