Maktaba Wahhabi

55 - 95
حضرت على بن ابى طالب رضی اللہ عنہ بیان كرتے ہیں: '' مجھے رسول كریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ركوع اور سجدہ میں قراءت كرنے سے منع فرمایا ۔''[1] 2. نمازِ حاجت كے متعلق دوسرى حدیث درج ذیل ہے: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان كرتے ہیں كہ رسولِ كریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''میرے پاس جبریل علیہ السلام كچھ دعائیں لے كر آئے اور كہا: اگر آپ كو كوئى دنیاوى پریشانى ہو تو آپ یہ دعائیں پڑھ كر اپنى ضرورت مانگیں: یا بدیع السموات والأرض، یا ذا الجلال والإكرام، یا صریخ المستصرخین، یا غیاث المستغیثین، یا كاشف السوء، یا أرحم الراحمین، یا مجیب دعوة المضطرین ، یا إله العالمین ، بك أنزل حاجتی وأنت أعلم بها فاقضها[2] ''اے آسمان و زمین كے پیدا كرنے والے، یا ذا الجلال و الاكرام، اے لوگوں كى پكار سننے والے، اے مدد طلب كرنے والوں كى مدد كرنے والے، اے تکلیف كو دور كرنے والے، اے ارحم الراحمین، اے مجبور و لاچار كى دعا قبول كرنے والے، یا الٰہ العالمین، مجھے ضرورت اور حاجت ہے اور تو اسے زیادہ جانتا ہے میرى اس حاجت كو پورا فرما۔'' 3. تیسرى حدیث درج ذیل ہے: حضرت عبد اللہ بن ابواوفى رضی اللہ عنہ بیان كرتے ہیں كہ رسولِ كریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جس كسى كو بھى اللہ سبحانہ و تعالىٰ كى جانب یا پھر كسى بنى آدم كى طرف كوئى حاجت ہو تو وہ اچھى طرح وضوكرے اور دو ركعت ادا كر كے اللہ كى حمد و ثنا بیان كر كے نبى صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے اور پھر یہ كلمات كہے: لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللّٰه الْحَلِیمُ الْكَرِیمُ سُبْحَانَ اللّٰه رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ الْحَمْدُ للَّه رَبِّ الْعَالَمِینَ أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِیمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ وَالسَّلاَمَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ لاَ تَدَعْ لِى ذَنْبًا إِلاَّ غَفَرْتَهُ وَلاَ هَمًّا إِلاَّ فَرَّجْتَهُ وَلاَ حَاجَةً
Flag Counter