کرنے والے مولانا محمد حسین بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ اہل حدیث تھے جنہوں نےجگہ جگہ مرزا کا تعاقب کرکے اس کے مذموم مقاصد اور دعاوٰی کوباطل ثابت کیا ۔اُنہوں نے اپنے استاذِ گرامی میاں نذیر حسین محدث دہلوی کی خدمت میں حاضر ہوکر ایسے غلط عقائد اور دعوے کرنے والے شخص کےبارے میں کفر کا فتویٰ حاصل کیا جبکہ دوسرے مکاتبِ فکر ابھی سوچ بچار کررہے تھے اور مرزا کے ان گمراہ کن عقائد کے صغرے کبرے بنانے میں لگے ہوئے تھے۔ انہی دنوں سردارِ اہل حدیث مولانا ثناء اللہ امرتسری نے تو قادیان جاکرمرزا کو للکارا، لیکن اسے مولانا موصوف کا سامنا کرنےکی جرأت نہ ہوسکی۔ اس سلسلہ میں قاضی محمد سلیمان منصورپوری اور مولانا محمد ابراہیم میرسیالکوٹی اور حافظ محمد عبداللہ روپڑی رحمۃ اللہ علیہ کے تبحر علمی و سید محمد شریف گھڑیالوی کی حکیمانہ بصیرت اور کاوشوں کو کون نظر اَنداز کرسکتا ہے جن کےبعد مولانا عطاء اللہ حنیف او رمولانا محمد حنیف ندوی کی تصنیفی و تالیفی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ 1953ء کی تحریک ختم نبوت میں مولانا سید محمد داؤد غزنوی (جو اس تحریک کی مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری تھے)، مولانا محمد اسماعیل سلفی گوجرانوالہ، مولانا عبدالحمید سوہدری ، علامہ محمد یوسف کلکتوی کراچی ، مولانا معین الدین لکھوی، مولانا حکیم عبدالرحمٰن آزاد گوجرانوالہ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری، مولانا عبدالرشید صدیقی ملتان، مولانا عبداللہ احرار، مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف، مولانا حافظ محمد اسماعیل روپڑی، مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی، مولانا حافظ محمد اسماعیل ذبیح راولپنڈی، مولانا حافظ محمد ابراہیم کمیرپوری ، مولانا علی محمد صمصام اور مولانا احمددین گکھڑوی رحمۃاللہ علیہم اور بہت سے اس زمانے کے علماے اہلحدیث کا کردار تحریک میں نمایاں تھا جن میں سے اکثر نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔اسی تحریک کے دوران فیصل آباد میں مولانا علی محمد صمصام ، مولانا احمد دین گکھڑوی، مولانا محمد صدیق، مولانا محمد ابراہیم خادم تاندلیانوالہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان سطور کا راقم بھی اپنی صغر سنی میں والد رحمۃ اللہ علیہ حاجی عبدالرحمٰن پٹوی کے ہمراہ ان اَکابر کے ساتھ چند ہفتے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں رہا، کیونکہ میں نےمرکزی جامع مسجد کچہری بازار کےبہت بڑے جلسہ میں مولانا صمصام کی ایک نظم مرزا غلام احمد کی مذمت میں پڑھی تھی۔ 1974ء کی تحریک ختم نبوت 29/مئی 1974ء کو شروع ہوئی۔اس روز قادیانی جماعت کی |