4. ’الفتاوٰی التاتارخانیۃ‘ تالیف عالم بن علا حنفی (م۷۸۶ھ)اس کا اصل نام’زاد المسافر‘ یا زاد المسفر‘ ہے۔ اس کا مکمل نسخہ احمد آباد کے کتب خانہ پیر محمد شاہ میں موجود ہے۔ آصفیہ لائبریری (حیدرآباد) دارالکتب (قاہرہ) اسلامیہ کالج (پشاور) رضا لائبریری (رامپور) اور خدابخش لائبریری(پٹنہ) میں اس کی متفرق جلدیں موجود ہیں۔ 5. ’فتاویٰ حمادیہ‘ نویں صدی ہجری میں گجرات کے مفتی رکن الدین ناگوری نے قاضی حماد الدین گجراتی کے حکم سے اس کی تصنیف کی۔ 6. ’فتاویٰ اِبراہیم شاہیۃ‘(نسخہ عربی)تالیف قاضی نظام الدین احمد بن محمد گیلانی (م۸۷۴ھ) یہ دوحصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا عبادات سے اور دوسرا معاملات سےمتعلق۔ اس کے قلمی نسخے بوہار لائبریری پٹنہ، آصفیہ، رامپور انڈیا آفس، لندن اور پنجاب یونیورسٹی میں محفوظ ہیں۔ 7. ’حسب المفتی‘ تالیف قاضی عبدالمعالی البخاری(دسویں صدی ہجری) اس کے قلمی نسخے پٹنہ، رام پور،انڈیا آفس اور دارالکتب(قاہرہ)میں موجود ہیں۔ 8. ’فتاویٰ اکبر شاہی‘تالیف عتیق اللہ بن اسماعیل بن قاسم (درعہدِاکبر ۹۶۳۔ ۱۰۱۴ھ) اس کا مخطوطہ آصفیہ لائبریری میں موجود ہے۔ 9. ’الفتاویٰ النقشبندیۃ‘تالیف معین الدین بن خواجہ نقشبندی(م۱۰۸۵ھ) اس کے مخطوطے پٹنہ اور رام پور میں ہیں۔ 10. ’جُنگِ مسائل‘تالیف ملّا محمد غفران بن تائب(م۱۲۶۰ھ) دو مخطوطے رام پور میں ہیں۔ 11. ’الفتاویٰ الشرفیۃ‘ تالیف مفتی شرف الدین(م۱۲۶۸ھ) اس کا مخطوطہ رام پور میں ہے۔ 12. ’فتاویٰ اَبی البرکات‘ تالیف اَبو برکات تراب علی لکھنوی(م۱۲۸۱ھ) اس کا قلمی نسخہ ایشیاٹک سوسائٹی(کلکتہ) کی لائبریری میں موجود ہے۔ 13. ’فتاویٰ مختصر شافعی‘تالیف شیخ میاں لکھنوی اسکا مخطوطہ بھی ایشیاٹک سوسائٹی میں ہے۔ 14. ’الفتاویٰ الہندیۃ‘ یہ سب سے اَہم اور معروف مجموعہ ہے جسے علماے اَحناف کی ایک جماعت نے اورنگ زیب عالمگیر کے عہد میں مرتب کیا، اس کی تا لیف میں کم وبیش آٹھ سال(۱۰۷۴ تا۱۰۸۲ھ) کی مدّت صرف ہوئی۔ [1] |