Maktaba Wahhabi

77 - 111
عمل پیرا ہوگا۔ اب قرآن مجید کے تمام تقاضے اور تعلیمات میں یہ بات اَزخود ہی شامل ہے ۔ گویا صدر زرداری استثنا کا مطالبہ کرکے اپنے حلف کی خود ہی مخالفت کررہے ہیں۔ اس بنا پر اس امر کی ضرورت ہے کہ اس خلافِ اسلام قانون کو کتابِ قانون سے حذف کیا جائے۔اس کے لئے یا تو کوئی فرد یا جماعت وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائرکرے یا معاملہ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ خود راہنمائی کا مطالبہ کرے۔ دیگر ممالک میں صدارتی استثنا 7. سوال: ڈاکٹر صاحب !کیا دیگر ممالک میں بھی قانون موجود ہیں اور کیا وہاں بھی صدور وغیرہ کو استثنیٰ کی یہ رعایت حاصل ہے؟ جواب: یہ جمہوریت کا ایک تصور ہے ، کیونکہ جمہوریت میں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کی بجائے جمہور کی حاکمیت ہوتی ہے جو اپنے حاکم اعلیٰ کو دوسروں سے ممتاز اور بالاتر مقام دیتی ہے۔چنانچہ دیگر ممالک میں بھی استثنیٰ کا یہ تصور موجود ہے کہ صدارت چونکہ ملک کا ایک معزز مقام پر ہے، اس لیے صدر کو عدالتی معاملات میں ضرورت پڑنے پر نہ گھسیٹا جائے۔تاہم دیگر ممالک میں اس استثنیٰ کا دائرہ عمل چھوٹی نوعیت کے جرائم اور وہ معاملات ہیں جو معمولی نوعیت کے ہوں ۔لیکن جب معاملات غیر معمولی نوعیت کے ہوں جن سے پورے معاشرے میں انتشار پیدا ہونا شروع ہوجائے تو پھر صدر کا بھی مؤاخذہ کیا جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر امریکہ جس کو جمہوریت کی ماں کہا جاتا ہے،کے مشہور صدر نکسن کے دور میں واٹر گیٹ سکینڈل ہوا اور صرف اس ایک سیکنڈل کی بنا پر صدر نکسن کو عہدۂ صدارت چھوڑنا پڑا ۔اُن کا جرم بھی کوئی بہت بڑا نہیں تھا۔ ہمارے ہاں توکروڑوں ، اربوں کی رقموں کے خرد برد جیسے جرائم ہیں۔قوم کا اربوں روپیہ سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں جمع کروا دیا گیاہے اور دستاویزات آگے پیچھے کی جاچکی ہیں لیکن صدر نکسن کا جرم صرف اتنا تھا کہ اس نے مخالفین کے فون ٹیپ کئے تھے۔ ایسے ہی آج سے دس سال پہلے کی بات ہے، بل کلنٹن کو اس بنا پر عدالت میں پیش ہونا پڑاکہ اس نے اپنی سیکرٹری مونیکا کے ساتھ معاشقہ لڑایااور بعد میں عوام کے سامنے جھوٹ بولا تھا۔ماضی میں برطانیہ میں ایک بادشاہ کو صرف اس بنا پر کہ
Flag Counter