Maktaba Wahhabi

60 - 111
وقار اسے واپس نہیں دلایا جائے گا ،جب تک نظام مملکت کو اسی صورت میں استوار نہیں کیا جائے گا کہ مملکت کا سب سے بڑا عہدیدار اس مملکت کی سب سے بڑی مسجد کا امام بھی ہو گا اس کا خطبہ بھی اسی میں پیش کرے گا، اس وقت تک یہ راستہ ہمارے درمیان کھلتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ہے۔ اس لحاظ سے ہمیں یہ ضرورت ہے کہ آج دنیا کے اندر جتنی جمہوری حکومتیں اورپیغامات ہیں، وہ ایک ایک کر کے ٹوٹ چکے ہیں ستر سال پہلے روس سے ایک نظام نکلا جسے ہماری آنکھوں نے دیکھا، ہمارے سامنے روس کا وہ عالمی پردہ ٹوٹ گیا ،شکست و ریخت کا شکار ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بطن سے چھ ریاستیں پیدا کر دیں۔ اور اب وہ ریاستیں نظامِ خلافت کی طرف پلٹ رہی ہیں۔اس مملکت کو جسے پاکستان کہتے ہیں جسے 27 رمضان کی پاکیزہ ساعتوں میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کیا۔ اور 54 سال پہلے ایک قوم جو شکستہ تھی ، برطانوی عیاریوں کی ستائی ہوئی تھی اور ہندو کی مکاریوں سے تنگ آچکی تھی، وہ قوم اپنے نظریئے اور اپنی خلافت کے تصورات کے لئے ایک ملک ڈھونڈ رہی تھی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں وہ مملکت دے جسے ہم نظام خلافت کا ماڈل بنائیں گے، جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ مملکت عطا کر دی اب 54 سال سے ملک اس قوم کو ڈھونڈ رہا ہے، کو وہ قوم کہا ں چلی گئی جس نے میرے ساتھ یہ عہد کیا تھا ،یہ وعدہ میرے ساتھ نبھانے کا عزم کیا تھا کہ وہ مملکت ملے گی تو اسے اسلام کا ماڈل بنائیں گے۔آج ہم لوگ ترس گئے ہیں کہ یہ مملکت قر ضوں،مغربی تہذیب اورذرائع ابلاغ کی فحاشی کے اندر لتھڑی ہوئی ہے،ہمارے ہاں اس قوم کے اندر جشن بہاراں اور بسنت کے نام پر ایک ایسی تہذیب کو جس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں پروان چڑھاتے ہیں۔ اور یہ بات یاد رکھئے کہ مسلمانوں کا عقیدہ مر جاتا ہے اگر اس عقیدہ کی بنیاد پر کوئی صحت مند ثقافت نہ اُٹھائی جائے اور مسلمانوں کی ثقافت بھی مر جاتی اگر اس کے پشتیبان کے طور پر کوئی تہذیب نہ اٹھائی جائے اور مسلمانوں کی تہذیب بھی مر جاتی ہے اگر اس کی بنیاد پر کوئی صحت مند تمدن قائم نہ کیا جائے اور مسلمانوں کا تمدن بھی مر جاتا ہے اگر اس کی پشتیبا ن کے طور پر کوئی ریاست قائم نہ کی جائے اور مسلمانوں کی ریاست بھی مر جاتی ہے اگر اس کا پشتیبان کوئی اُمت موجود نہ ہو اور وہ کون سی اُمت کہ ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ1 وَ لَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ1 مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ
Flag Counter