كو گردانا گیا ہے۔ اور یہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی عظمت تھی کہ ان عظیم ہستیوں نے شورائیت کے حسن کو برقرار رکھا اور شورائیت کا حسن اتنا اس قدرتھا کہ مسلمانوں کے نظام خلافت کے اندر جس چیز نے سب سے زیادہ خوبصورتی پیدا کی وہ شورائیت ہے اور دوسری چیز مسئولیت اور احتساب کا نظام ہے۔ ان دو قوتوں نے اسلامی خلافت کو اتنا مستحکم کر دیا کہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( باوجود اس کے کہ نبوت اس بات کی محتاج نہیں ہو تی ہے کہ وہ انسانوں سے مشورہ کرے) نے اپنے صحابہ کے ساتھ ایک مرتبہ نہیں بیسیوں مرتبہ مشاورت کی اور یہ مشاورت کئی شکلوں میں موجود رہی ۔ بدر و اُحد اور خندق میں اس مشاورت کی شکلیں ہمیں ملتی ہیں ۔جب ضرورت ہوئی، مشاورت کی گئی اور جب یہ سمجھاگیا کہ مشاورت کی ضرورت نہیں تومشورہ نہیں لیا گیا۔ انتظامی اور تدبیری اُمور کے اندر مشاورت ہوتی رہی۔ مشاورت کا ایک ایسا نظام جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم کیا کہ اس مشاورت کے ذریعہ سے مشورہ طلب امور کے اندر یہ معاملات بڑھتے گئے اور اس مشاورت کے لئے کوئی بڑی اسمبلیوں کی ضرورت نہیں تھی، ملک کا سارا خزانہ ان اسمبلیوں کے ذریعے سدھارنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی، مسلمانوں کی شوریٰ اتنی محدود تھی کہ بعض اوقات ایک یا دو صحابہ کے ساتھ اور بعض اوقات سیدنا عمر کی شہادت کے موقع پر صرف 6 افراد کے اندر مشاورت کمیٹی تشکیل دی گئی۔22 لاکھ مربع میل کے نئے حکمران کے انتخاب کے لئے 6 لوگوں میں وہ بصیرت اورایثار موجود تھا کہ پہلے ہی مرحلہ پر ایک دوسرے کے مقابلے پر تیسرا چوتھے کے مقابلے میں پانچواں چھٹے کے مقابلے میں اپنے آپ کو سبک دوش کرتا ہے۔ تا ریخ نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا تھا کہ خود اپنی رضا مندی کے ساتھ سیدنا طلحہ کہے کہ میں فلاں کے حق دستبردار ہوتا ہوں، سیدنا زبیر کہے کہ میں فلاں کے حق میں دستبردار ہوتا ہوں، اور سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف کہے کہ میں فلاں کے حق میں دستبردار ہوتا ہواور جب تین باقی رہ جائےتو اُن میں سے ایک کہے کہ اے عثمان اور علی ! میں آپ دونوں کے مقابلے میں دستبردار ہوتا ہوں ۔ مجھے اجازت دیجئے کہ میں کم سے کم فرصت کے اندر مختصر مشاورت کے ذریعے کسی فیصلہ تک پہنچوں اور وہ ساراوقت مشاورت میں صرف کرتے ہیں اور نتیجتاً خلافتِ عثمانی کا آغاز ہوتا ہے ۔خلافتِ عثمانی بھی 13 سال تک اُمت کے اندر ایک اجتماع کے حسن اور وقار کی علامت بنتی ہے۔ اسی اعتبار سے بعض مؤرخین نے( اور ہمیں |