Maktaba Wahhabi

55 - 111
مہمات اور سازشوں کا سامنا کرنا پڑا اور یہ خلافت کا گہرا شعور تھا کہ جس کے نتیجہ میں 27 مہینہ کی مختصر مدت کے اندر خلافت کایہ نظام علیٰ منہاج النبوّہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھینچے ہوئے نقشے کے عین مطابق قائم ہو گیا اور ان 27 مہینوں کے اند ر ارتداد اور مانعینِ زکوٰۃ کے فتنے ختم ہو گئے۔ اسامہ بن زید کا لشکر جس سمت روانہ ہو رہا تھا، عراق و شام کی طرف فتوحات کے باب کھلنے لگے، جعلی نبوتوں کا استحصال ہونے لگا، اُمت کو قرآن جیسی نعمت،اور اجماع اُمت کی بے نظیر دلیل پر جمع کر دیا گیا ،عدل و انصاف کا ایک ایسا پرچم بلند کیا گیا کہ انسانیت نے پہلی دفعہ یہ بات دیکھی کہ اللہ کی حکمرانی اور خلافت کے نظام میں،آقا و مولا کے مابین،خلیفہ اور راعی کے بیچ ایک ایسا امتزاج اور حسن پیدا ہو گیا کہ یہ امتزاج یہ تعلق یہ ارتباط یہ محبت یہ موالات اور یہ یگانگت اس قدر پختہ تھی کہ تاریخ انسانی نے اس سے پہلے کبھی یہ منظر نہ دیکھا ہو گا۔ صاحبان ِگرامی! 27 مہینوں کے بعد صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ اپنے اللہ کے پاس جاتے ہیں اور عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور ہمارے سامنے آتا ہے۔ جناب محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت مسلمانوں کے اہل حل وعقد کے ذریعے منعقد ہوئی تھی جس پر بعد ازاں تمام مسلمانوں نے بھی اتفاق کیا تھا۔گویا آپ کی خلافت پر اجماع اُمت تھا، آج کی سیاستوں کی طرح آپ کی خلافت محض کسی ایک اکثریت کے غلبہ کا نتیجہ نہ تھی۔ اس معاشرے کے اندر قریش ، اوس اور خزرج تھے ۔ مہاجرین اور انصار تھے، اس معاشرے کے اندر ایک سے بڑھ کر ایک صحابہ موجود تھے، بدری صحابہ بھی موجود تھے، دیگر جلیل المرتبت صحابہ بھی موجود تھے۔ اس معاشرہ میں ابھی قبائلیت کا عنصر باقی تھا ، عصبیت کی بحثیں باقی تھیں مگریہ اسی خلافت کی برکت تھی کہ جناب صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ جن کی نامزدگی عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کی اور اُمت نے پورے اجماعی طور پر پورے شعور کے ساتھ اور شورائیت کے ذریعہ سے نظامِ بیعت کو اس طرح قائم کیاکہ 27 مہینوں کے اندر پوری 13 لاکھ مربع میل کی ریاست کے اندر کوئی ایک فرد ایسا نہیں تھا جس کا اختلاف صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر ہو۔ صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ کے بعد عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا عہد آتا ہے، شوری کی صورت حال ہمارے سامنے آتی ہے قرآن میں ایک مستقل نظام مشاورت کو ﴿وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَيْنَهُمْ ﴾،﴿ وَ شَاوِرْهُمْ فِي الْاَمْرِ ﴾كو اس نظام کا حصہ بنایا۔ اسی طریقہ سے شورائیت کی روح صاحب الرائے لوگوں
Flag Counter