Maktaba Wahhabi

43 - 95
’’عورتوں کے لیے مناسب ہے کہ وہ پست آواز میں تکبیرات کہیں حتیٰ کہ مرد ان کی آواز نہ سن سکیں۔‘‘ اور ابن رجب حنبلی رقم طراز ہیں: ’’جب عورتیں باجماعت نماز اداکریں تو وہ بھی مردوں کے ساتھ تکبیرات کہیں، اس میں کوئی اختلاف نہیں: ولکن المرأة تخفض صوتها بالتکبیر[1] ’’تاہم تکبیرات کہتے وقت عورت اپنی آواز پست رکھے۔‘‘ تکبیرات کے الفاظ تکبیرات کے متعلق متعین الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح سند کے ساتھ ثابت نہیں بلکہ اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب روایت انتہائی ضعیف ہے جسے جابر بن عبداللہ سے روایت کیا گیا ہے : کان رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلّى الصبح من غداة عرفة یقبل على أصحابه فیقول: «علىٰ مکانکم» ویقول: ((الله أکبر، الله أکبر، الله أکبر، لا إله إلا الله، والله أکبر، ولله الحمد)) [2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ کی صبح جب نماز فجر ادا کرتے تو اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوکر کہتے :اپنی جگہوں پر برقرار رہیے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات: الله أکبر، الله أکبر، الله أکبر، لا إله إلا الله والله أکبر ولله الحمد کہتے تھے۔‘‘ اس میں عمرو بن شمر متروک اور جابر بن یزید بن حارث جعفی ضعیف اور کذاب ہے۔ البتہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بسند صحیح تکبیرات کے الفاظ منقول ہیں: 1.عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ (بایں الفاظ) الله أکبر کبیرا، الله أکبر کبیرا، الله أکبر وأجل، الله أکبر ولله الحمد تکبیرات کہا کرتے تھے۔ [3] 2. ابوعثمان نہدی رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں: کان سلمان یعلّمنا التکبیر یقول: کبروا الله، الله أکبر، الله أکبر،
Flag Counter