Maktaba Wahhabi

92 - 127
اور فرمایا: ((ارجع فصَلِّ فإنک لم تُصَلِّ)) ’’واپس جااور پھر نماز پڑھ، اس لیے کہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ وہ گیا اور جاکر دوبارہ نماز پڑھی، پھر رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر سلام عرض کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کاجواب دے کر پھر فرمایا: ((ارجع فصل فإنک لم تصل)) ’’واپس جااور پھر نماز پڑھ، یقینا تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ اس نے جاکرپھر نماز پڑھی اور پھر آپ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر سلام عرض کیا، آپ نے سلام کاجواب دے کر پھر وہی فرمایا: ((ارجع فصل فإنک لم تصل)) ’’واپس جااور پھر نماز پڑھ، بلا شبہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ تین مرتبہ جب اس طرح ہوا تو اس شخص نے کہا: ’’والذي بعثک بالحق ما أُحْسِنَ غیرہ فعلِّمْني‘‘ ’’اس ذات کی قسم جس نے آپکو حق کے ساتھ (نبی بناکر) بھیجا (مجھے تو اس طرح ہی نماز آتی ہے) اس سے بہتر انداز سے میں نماز نہیں پڑھ سکتا، پس آپ مجھے طریقۂ نماز سکھا دیجئے!‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ((إذا قُمتَ إلی الصلاۃ فکبر ثم اقرأ ما تیسر معک من القرآن،ثم ارکع حتی تطمئن راکعًا،ثم ارفع حتی تعتدل قائمًا،ثم اسجد حتی تطمئن ساجدًا،ثم ارفع حتی تطمئن جالسًا،ثم اسجد حتی تطمئن ساجدًا، ثم افعل ذلک في صلاتک کلھا)) (وفي روایۃ اُخریٰ،ثم ارفع حتی تطمئن جالسًا) (صحیح بخاری:۷۹۳،۶۲۵۱) ’’جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو اللہ اکبر (تکبیر تحریمہ) کہہ۔ پھر تیرے لیے جو آسان ہو قرآنِ کریم کا کچھ حصہ(سورہ فاتحہ وغیرہ) پڑھ، پھر رکوع کر اور خوب اطمینان سے رکوع کر، پھر رکوع سے سر اُٹھا اور سیدھا کھڑا ہوجا۔ پھر سجدہ کر اور نہایت اطمینان سے سجدہ کر، پھر سجدے سے سر اٹھا اورخوب اطمینان سے بیٹھ جا،پھر دوسرا سجدہ کر اور پورے اطمینان سے سجدہ کر۔ (ایک دوسرے مقام پراس کے بعد یہ الفاظ ہیں کہ دوسرے سجدے کے بعد پھر اطمینان سے بیٹھ جا، یعنی جلسۂ استراحت کر اور پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو اور پھراپنی ساری نماز (ہر
Flag Counter