کتاب وحکمت ڈاکٹر قاری محمد طاہر٭ پاکستان میں طبع ہونے والی لغاتِ قرآنی زبان دانی کے لیے لغت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعے الفاظ کے معانی جاننے میں مدد ملتی ہے۔ عربی زبان کے حوالے سے لغت کی دو اَقسام ہیں: 1.عام لغت 2. قرآنی لغت اگرچہ دونوں کا تعلق عربی زبان سے ہے، لیکن دونوں میں فرق ہے۔ عام لغت عربی زبان کے تمام الفاظ سے بحث کرتی ہے جبکہ قرآنی لغت کا تعلق صرف ان الفاظ سے ہوتا ہے جو قرآنِ مجید میں استعمال ہوئے ہوں ۔ ضروری نہیں کہ قرآنِ مجید میں عربی کے تمام الفاظ ہی مستعمل ہوں ،اس لیے لغت ِقرآنی کا موضوع محدود ہے۔یعنی صرف ان الفاظ کی تشریح و تعبیر جو قرآن حکیم کی ۱۱۴/ سورتوں میں واردہوئے ہیں ۔ عام قدیم لغات میں لسان العرب،تاج العروس اور قاموس بہت شہرت کی حامل کتابیں ہیں ۔ تاج العروس اصلاً قاموس کی شرح ہے، یہ لسان العرب کے بعد مرتب ہوئی۔ لہٰذا تاج العروس سب سے آخری لغت ہے۔ اس میں تمام قدیم لغات کا خلاصہ آگیا ہے جو کئی ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ اگرچہ لغت کی عام کتب سے بھی قرآنی الفاظ کے معانی معلوم کئے جا سکتے ہیں ، تاہم خاص قرآنی الفاظ کے حوالے سے بھی اہل علم نے مستقل کتب لکھیں جن کو’ قرآنی لغات‘ کہا جاتا ہے۔ اس موضوع پرماضی بعید میں جن اکابر نے کام کیا، ان میں زجاج، فرا، اخفش، ابوعبیدہ، ابن قتیبہ، ابو عمرو، زاہد ابن درید، ابوبکر ابن الانباری اور عزیز جیسے مشاہیر اہل علم شامل ہیں ۔یہ تمام کتب اس وقت ناپید ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے دستیاب قدیم ترین کتاب علامہ ٭ مدیر ماہنامہ التجوید ، فیصل آباد ...... فون : 7031819۔0301 |