Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 340

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: اگست 2010

ہمارے کردار سے اسلام کی بجائے کفریہ رویوں کی آبیاری تو نہیں ہو رہی؟ کیا ہمارا مقصد بھی محض دنیا سنوارنے تک ہی محدود تو نہیں ہوگیا؟ اسلام میں دنیا کو سنوارنے کی اجازت موجود ہے، لیکن ایک مسلمان کا مقصد ِزندگی اور نظریۂ حیات ایک کافر سے سراسر مختلف ہے، اور یہ چیزیں مسلم فرد و معاشرہ کے فکر و نظر میں ہی رہنے کی بجائے عملی رویوں ، رجحانات اور پالیسیوں میں بھی نظر آنی چاہئیں ۔ وما علینا إلا البلاغ اِس مضمون کا خلاصہ حسب ِذیل نکات میں ملاحظہ فرمائیے : 1. وحی سے حاصل ہونے والے علوم، سائنس ومشاہدہ کے علوم پر بالاتر اور افضل ہیں ۔ 2. محض دنیا کمانا اور سنوارنا، ایک قابل مذمت امر ہے، لیکن دین کے ساتھ ساتھ دنیا کو سنوارنے کی کوشش جائز ہے۔ 3. حوا س ومشاہدہ سے حاصل ہونے والا علم قابل اعتبار ہے۔ 4. اسلام میں سائنسی تعلیم کا نہ صرف جواز بلکہ ترغیب موجود ہے۔ 5. بعض صورتوں میں یہ ترغیب، وجوب کے دائرے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ 6. فی زمانہ مسلمان اس وقت ہی دیگر اَقوام پر غالب ہوسکتے ہیں جب وہ دینی علوم کے ساتھ سائنسی علوم میں بھی مہارت حاصل کریں ۔ 7. دینی ودنیوی علوم کے بارے میں اسلام کا رویہ، دین و دنیا کے بارے میں اسلام کے پیش کردہ عقیدہ کے مماثل ہے۔ (ڈاکٹر حافظ حسن مدنی)
x
صفحہعنوان
2دُنیوی ترقی اور اسلامی علوم ؛ ایک تقابل
17رمضان المبارک ؛فضائل، اَحکام ومسائل
38عزت تواللہ،اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل ایمان کی ہے!
45٭ جن نکلوانے کی اُجرت ٭ حالت جنون میں طلاق دینا
48کائنات پر غور و فکر
61ممتاز اہل علم کی تنقیدات اور تبصرے
611.مولانا ارشاد الحق اثری ، فیصل آباد
682.مولانا یوسف انور ، فیصل آباد
744.مولانا عبد الولی حقانی ، دار السلام ، لاہور
775. مولانا حافظ صلاح الدین یوسف ، لاہور
79آہ ! مولانا حکیم محمد ادریس فاروقی رحمہ اللہ
Flag Counter