Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 340

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: اگست 2010

بسم اللہ الرحمن الرحیم فکر و نظر دُنیوی ترقی اور اسلامی علوم ؛ ایک تقابل مذہبی مراکز پر دہشت گردی کی سنگین وارداتوں ، جعلی تعلیمی اَسناد اور حکومت کے بعض حالیہ تعلیمی اقدامات کے تناظر میں وطنِ عزیز میں ایک بار پھر دینی مدارس اور سکول وکالج، اسلامی اور مغربی تعلیم کے اِداروں پر تبادلۂ افکار اور بحث مباحثہ جاری ہے۔ زوال آمادہ حالات میں ہر کوئی سائنسی علوم کی طرف بگٹٹ دوڑنے کی بات کر رہا ہے۔ مادیت کے بڑھتے ہوئے سیلاب میں ہر کسی پر آخرت کی ناکامی سے قطع نظر، دنیا کی مزعومہ کامیابی کی دھن سوار ہے اور ان تمام باتوں کی تان اسلامی علوم سے ہٹ کر مادی علوم کے فروغ پر ٹوٹتی ہے۔ ’’پاکستان کو ترقی کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے دنیا سنوارنے کے علوم کو پھلنا پھولنا ہوگا، اور مذہب تو ہمارے معاشرے کو تفریق اور دہشت گردی کی طرف لے جاتا ہے، ا س سے دنیا بھر میں ہمار ی مخالفت بڑھتی جارہی ہے، اس کی تعلیم کو محدود سے محدودتر ہونا چاہئے۔‘‘ ایسی ترغیبات اور مشورے آئے روز سننے کو ملتے رہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں ترقی کرنے سے منع نہیں کیا۔ کائنات میں موجود ہر شے میں اللہ نیبعض خصائص اور فوائد ودیعت کر رکھے ہیں ۔ جو شخص دنیوی فوائد سے متمتع ہونا چاہتا ہے، جب تک وہ اللہ کی پیدا کردہ اِن چیزوں میں موجود خصوصیات اور فوائد کا کھوج نہیں لگائے گا اور ان پر اپنی توجہ صرف نہیں کرے گا، اس وقت تک تو وہ اُن سے بہتر فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔ آج ہر طرف مادیت کا دور دورہ ہے اور ہر کسی پر سائنسی ترقی کا خبط سوار ہے۔ ہر کوئی سائنس و ٹیکنالوجی سے بری طرح مرعوب ومتاثرنظر آتا ہے جبکہ اگر ہم سائنسی ایجادات کی حقیقت پر غور کریں تو اندازہ ہوگا کہ کسی شے میں کوئی خصوصیت یا نظام سائنسدانوں نے تخلیق نہیں کیا۔ سائنس چاہے تو مکھی کا ایک پر بھی تخلیق نہیں کرسکتی۔ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ مثال بیان کی ہے کہ ’’جن معبودوں کی تم پرستش کرتے ہو، وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں
x
صفحہعنوان
2دُنیوی ترقی اور اسلامی علوم ؛ ایک تقابل
17رمضان المبارک ؛فضائل، اَحکام ومسائل
38عزت تواللہ،اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل ایمان کی ہے!
45٭ جن نکلوانے کی اُجرت ٭ حالت جنون میں طلاق دینا
48کائنات پر غور و فکر
61ممتاز اہل علم کی تنقیدات اور تبصرے
611.مولانا ارشاد الحق اثری ، فیصل آباد
682.مولانا یوسف انور ، فیصل آباد
744.مولانا عبد الولی حقانی ، دار السلام ، لاہور
775. مولانا حافظ صلاح الدین یوسف ، لاہور
79آہ ! مولانا حکیم محمد ادریس فاروقی رحمہ اللہ
Flag Counter