Maktaba Wahhabi

52 - 79
عکس بنانے کی دونوں صورتوں میں یکساں ہے۔ حاصل یہ ہے کہ تصویر سازی یعنی عکس بنانے کے دو طریقے ہیں : ایک پائیدار اور دوسرا غیر پائیدار اور تصویر یعنی بنائے ہوئے عکس میں پائیدار اور غیر پائیدار شامل ہیں ۔ مقدمہ نمبر ۲: آئینے کے عکس اور سکرین پر ویڈیو اور سی ڈی کے ذریعے حاصل شدہ صورت میں فرق: 1. ویڈیو اور سی ڈی میں صنعت ہوتی ہے اور آدمی کے اختیار سے ہوتی ہے جبکہ عکس میں ایسا نہیں ہوتا۔ 2. سکرین پر جب چاہے صورت لانے (Produce) کرنے کے لئے ویڈیو یا سی ڈی میں اس کے اسباب کو محفوظ کر لیا جاتا ہے، آئینہ کے عکس میں ایسا نہیں ہوتا۔ 3. ذی صورت کے غائب ہونے کے باوجود جب چاہو سکرین پر صورت کو ظاہر (Produce) کیا جا سکتا ہے، عکس میں ایسا نہیں ہوتا۔ 4. سکرین پر جتنی طویل مدت چاہو، صورت کو برقرار رکھ سکتے ہو۔ چاہو تو دائمی طور پر رکھو جبکہ عکس میں ایسا نہیں ہوتا۔ 5. ویڈیو اور سی ڈی میں عمل و صنعت کی وجہ سے مضاہات کا معنی پایا جاتا ہے، عکس میں ایسا نہیں ہوتا۔ 6. ٹی وی کے لائیو (Live) پروگرام میں واضح طور پر عکس ہوتا ہے، اس کے مقابلے میں ویڈیو اور سی ڈی کے ذریعہ تحصیلِ صورت میں عمل کہیں زیادہ ہے لہٰذا وہ عکس سے قطعی مختلف ہے۔ 7. حدیث میں ہے کہ ہم اَن پڑھ اُمت ہیں ، اس لئے شریعت کے احکام کا مدار فطری طریقوں پر ہونا چاہئے۔ ویڈیو اور سی ڈی بنانے اور اُس سے صورت حاصل کرنے کے عمل کو دیکھ کر یہ حکم لگانا کہ یہ آئینہ کے عکس سے مختلف ہے، فطری طریقہ ہے، اس فطری طریقہ کو چھوڑ کر بلا وجہ سائنسی تدقیقات کی بنیاد پر اس کو آئینہ کے عکس کی طرح سمجھنا حدیث کے خلاف ہے۔
Flag Counter