جائے گی جنہوں نے کسی تسلیم شدہ ادارے سے شریعت کے کورس کی تکمیل کی ہو گی۔ 2) فوجداری مقدمات کی کاروائی اور پیش رفت کے حوالےسے تمام تر اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں شمال مغربی سرحدی صوبے کے ان عدالتی افسران کو ان قوانین کے تحت تفویض کی جائیں گی جو علاقے میں وقتی طور پر نافذ العمل ہوں گے اور جن پر شیڈول نمبر ۲ کے متعلقہ کالم کے تحت تسلیم شدہ اُصولِ شریعہ کے عین مطابق عمل در آمد کیا جا رہا ہو گا۔ 3) دار القضا کے عہدے کی نگرانی سے مشروط، ضلع قاضی ماتحت عدالتوں کی کارروائی کی نگرانی کرے گا اور متعلقہ ضلعی پولیس افسر کے توسط سے خدمت گار اسٹاف کی تقرری کو اپنے دائرۂ اختیار کی مقامی حدود میں رہتے ہوئے ممکن بنائے گا۔ 7. ایگزیکٹو مجسٹریٹ 1) ہر ضلع اور محفوظ علاقے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سب ڈویژنل مجسٹریٹس اور دیگر ایگزیکٹو مجسٹریٹس صوبے کے گورنر کی ضروریات کے عین مطابق تعینات کئے جائیں گے۔ 2) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور تمام دیگر ایگزیکٹو مجسٹریٹس اپنے فرائض، ذمہ داریوں اور اختیارات کا استعمال شریعت کے تسلیم شدہ قوانین کے علاوہ ان قوانین کے مطابق کریں گے جو وقتی طور پر اس علاقے میں نافذ العمل ہیں ۔ 3) قیامِ امن، نظم و نسق، امن عامہ، حکومت کی ایگزیکٹو اتھارٹی کا نفاذ اور سدِ ذرائع جنایات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے فرائض منصبی، ذمہ داریوں اور اختیارات میں شامل ہو گا۔ اس مقصد کے حصول کی غرض سے وہ شریعت کے تسلیم شدہ قوانین کی رو سے کسی بھی فرد کے خلاف ایکشن لینے کا مجاز ہو گا۔ 4) وہ تمام کیسز جو اس ریگولیشنز کے شیڈول نمبر III میں شامل ہیں ، اُنہیں خصوصی طور پر ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی عدالتوں میں چلایا جا سکے گا۔ وضاحت: ’سد ذرائع جنایات‘ کا مطلب ہے: وہ تمام اقدامات اور فیصلے جو شرعی قوانین کے تحت یا کسی دیگر ایسے قانون کی روشنی میں کئے گئے ہیں جو جرائم پر قابو پانے کے لئے علاقے میں نافذ العمل ہے۔ |