Maktaba Wahhabi

42 - 79
گورنر نے مذکورہ علاقے کی حدود کے اندر قائم کیا ہو، جو آئین کے آرٹیکل ۱۹۸ کی دفعہ ۴ کے عین مطابق ہو۔ د) ’گورنمنٹ‘ سے مراد ہو گی: شمال مغربی سرحدی صوبے کی گورنمنٹ ہ) ‘پیرا گراف‘ کا مطلب ہو گا: اس ریگولیشن کا ایک پیرا گراف ۔۔۔۔ ’تسلیم شدہ ادارے‘ کا مطلب ہو گا: شریعت اکیڈمی جسے ’انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی‘ آرڈیننس ۱۹۸۵ء،( XXX of 1985 ) کے تحت قائم کیا گیا ہو یا پھر کوئی ایسا ادارہ جو علومِ شرعیہ کی تربیت دیتا ہو اور جسے حکومت منظور کر چکی ہو۔ و) ’تجویز کردہ‘ کا مطلب ہو گا، اس ریگولیشن کے زمرے میں آنے والے قوانین کے تحت تجویز کردہ۔ ز) ’قاضی‘ کا مطلب ہو گا، ایسا مقرر کردہ عدالتی افسر جسے شیڈول ۲ کے کالم ۳ کے عین مطابق تعینات کیا گیا ہو۔ ح) ’منظور شدہ ادارے‘ کا مطلب ہو گا: شریعہ اکیڈمی جسے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آرڈیننس ۱۹۸۵ء یا کسی ایسے ادارے کے تحت قائجم کیا گیا ہو جو شرعی علوم کی تربیت دیتا ہو اور حکومت سے منظور شدہ ہو۔ ط) ’شیڈول‘ کا مطلب ہو گا: موجودہ ریگولیشن کا کوئی شیڈول ی)’شریعت‘ سے مراد ہو گی: وہ اسلامی تعلیمات و احکامات جو قرآنِ مجید اور سنت نیز اجماع اور قیاس میں بیان کی گئی ہیں ۔ وضاحت: کسی بھی مسلمان فرقے کے پرسنل لا کا اطلاق کرتے وقت، جب کبھی قرآنِ کریم اور سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ تعبیر و تشریح جو مذکورہ مسلمان فرقے کے نزدیک صحیح اور درست ہے۔ 2) دیگر تمام الفاظ، جن کی تعریف موجودہ ریگولیشنز میں نہیں کی گئی، ان کا مطلب اور مفہوم وہی ہو گا جو کسی بھی ایسے قانون میں موجود ہو گا جو مذکورہ علاقے میں وقتی یا عارضی طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
Flag Counter