Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 328

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ ، اپریل 2009

حدیث وسنت پروفیسرزاہدہ شبنم وحی بصورت خواب؛مقاصد او رحکمتیں عن أم الفضل قالت:رأیت کأن في بیتي عضوًا من أعضاء رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قالت:فجزعت من ذلک فأتیت رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فذکرتُ ذلک لہٗ فقال: (( خیرًا،تلد فاطمۃ غلامًا فتکفلینہ بلبن ابنک قثم)) قالت: فولدت حسنًا فأعطیتہ فأرضعتہ حتی تحرک أو فطمتہ،ثم جئت بہ إلی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فأجلستہ في حجرہ فبال،فضربت بین کتفیہ،فقال:(( ارفقي بابني رحمک اﷲ أو أصلحک ﷲ أوجعتِ ابني؟)) قالت: قلتُ یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! اخلع إزارک والبس ثوبًا غیرہ حتی أغسلہ،قال:(( إنما یغسل بول الجاریۃ وینضح بول الغلام[1] ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضاے شریفہ میں سے ایک عضو ہے۔ میں اس سے پریشان ہوئی اور رسول اللہ کے پاس حاضر ہوئی اور آپ سے اس واقعہ کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھی بات ہے، فاطمہ ایک لڑکا جنے گی تو تم اپنے بیٹے قثم کے دودھ کے ذریعے اس کی کفالت کرو گی۔ وہ کہتی ہیں کہ فاطمہ نے حسن کو جنم دیا اور اسے میرے سپرد کر دیا۔ میں نے اسے دودھ پلایا حتیٰ کہ وہ ہوشیار ہوگیا یا حتیٰ کہ میں نے اس کا دودھ چھڑا دیا۔ پھر میں اسے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا تو بچے نے پیشاب کر دیا جس پر میں نے اس کے کندھوں کے درمیان مارا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بیٹے سے نرمی کا برتاؤ کرو، اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم فرمائے یا تیری حالت کو درست فرما دے تو نے میرے بیٹے کو تکلیف دی ہے۔ اس نے کہا: میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول! اپنی چادر اُتار کر کوئی اور کپڑا پہن لیجئے تاکہ اسے میں دھو دوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے جبکہ لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جاتے ہیں ۔‘‘
x
صفحہعنوان
29پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ؛ قیامِ عدل
39علم منقولات فن محدثین کا جائزہ
56وحی بصورت خواب؛مقاصد او رحکمتیں
70اسلام کا نظریۂ زر اورکاغذی کرنسی کی حقیقت
89مروّجہ اسلامی بینکاری اورجمہور علما کا موقف
100جدید طریقۂ تصویر سازی کا حکم
107جاوید غامدی اور انکارِ حدیث5.
117پروفیسر خورشید عالم، علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ اور چہرے کا پردہ
125سیرت ا لنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھے گئے مقالات
137روشن خیال یا خوش حال پاکستان
Flag Counter