Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 328

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ ، اپریل 2009

حدیث وسنت محمد زکریا الزکی[1] علم منقولات فن محدثین کا جائزہ عقل، سائنس اور جدید علم نفسیات کی روشنی میں پیش نظر مضمون میں فاضل مقالہ نگار نے بالکل نئے ڈھنگ میں علم اُصولِ حدیث کو عین عقلی تقاضوں کے مطابق درست ثابت کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا واجب الاتباع ہونا ایک ایمانی حقیقت اور دین اسلام کا اساسی تقاضاہے، لیکن ایک تاریخی حقیقت کے طورپر کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامینِ مقدسہ کو اُمت ِاسلامیہ درست طورپر محفوظ کرنے میں کامیاب رہی ہے یا نہیں ؟ اس مضمون میں اسی پہلو کو موضوع بحث بناتے ہوئے ثابت کیا گیاہے کہ صدیوں کے انسانی ارتقا کے باوجود آج بھی کسی بات کو درست طورپرمحفوظ کرنے میں دورِ حاضر کے محققین اور جدید سائنس وعقل کوئی اضافہ کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے۔ فی زمانہ انکارِ حدیث کے متعدد رجحانات کے پس منظر میں مصنف کی یہ تحلیلی وتجزیاتی کاوش لائق ستائش ہے۔ ح م ’حدیث‘ سے مراد حدیث سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول اقوال، افعال، تقریرات اور تصویبات ہیں ۔ چند جدیددانشوروں کے علاوہ تمام اُصولیین کے نزدیک دلیلِ شرعی ہونے کے اعتبار سے حدیث اور سنت کے لفظ باہم مترادف ہیں ۔ البتہ جب یہ لفظ ایک دوسرے کے مقابلے میں آئیں توسنت سے مراد اسوہ حسنہ او رحدیث اس کی روایت ہوتی ہے،گویا شریعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل (قول وفعل وتصویب) ہوا تو حدیث اسی عمل کا بیان۔ کبھی کبھار سنت کا لفظ بدعت یا رائے کے مقابلہ میں بھی بولا جاتا ہے۔ (دیکھئے: الوجیز في أصول الفقہ از ڈاکٹر عبدالکریم زیدان: ص۱۶۱، جبکہ متجددین کے تصورِ حدیث کے لئے دیکھئے: ’میزان‘ از جاوید احمد غامدی: ص۱۰ اور ’مبادیٔ تدبر حدیث‘از مولانا امین احسن اصلاحی: ص۲۸) ہم یہاں اَحادیث کے لئے ’منقولات‘ کا لفظ استعمال کریں گے تاکہ ہماری گفتگو زیادہ معروضی ہوسکے۔ احادیث کے لئے منقولات کا لفظ اس لئے بھی منتخب کیا گیا ہے کہ ادیانِ عالم
x
صفحہعنوان
29پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ؛ قیامِ عدل
39علم منقولات فن محدثین کا جائزہ
56وحی بصورت خواب؛مقاصد او رحکمتیں
70اسلام کا نظریۂ زر اورکاغذی کرنسی کی حقیقت
89مروّجہ اسلامی بینکاری اورجمہور علما کا موقف
100جدید طریقۂ تصویر سازی کا حکم
107جاوید غامدی اور انکارِ حدیث5.
117پروفیسر خورشید عالم، علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ اور چہرے کا پردہ
125سیرت ا لنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھے گئے مقالات
137روشن خیال یا خوش حال پاکستان
Flag Counter